உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC: میتھیو ویڈ نے لگائے لگاتار تین چھکے اور آسٹریلیا نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، پاکستان کی کراری ہار

    T20 WC: میتھیو ویڈیو نے لگائے لگاتار تین چھکے اور آسٹریلیا نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، پاکستان کی کراری ہار (AFP)

    T20 WC: میتھیو ویڈیو نے لگائے لگاتار تین چھکے اور آسٹریلیا نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، پاکستان کی کراری ہار (AFP)

    Pakistan vs Australia, T20 World Cup Semifinal : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔ اس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے ہدف ایک اوور باقی رہتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    • Share this:
      دبئی : جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔ اس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے ہدف ایک اوور باقی رہتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

      آسٹریلیا کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لیے 50 رنز درکار تھے۔ اننگز کے 17ویں اوور میں مارکس اسٹونس نے حارث کی لگاتار گیندوں پر چھکے اور چوکے لگائے۔ اگلے اوور میں میتھیو ویڈ نے حسن علی کی گیند پر 82 میٹر لمبا چھکا لگایا جس سے دونوں کے درمیان نصف سنچری کی شراکت بھی مکمل ہوئی ۔ ویڈ نے اوور کی آخری گیند پر بھی چوکا لگایا، جس نے 2 اوور میں 28 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی کی اننگز کے 19ویں اوور میں میتھیو ویڈ نے لگاتار تین چھکے لگا کر آسٹریلیا کا فائنل میں پہنچنے کا ٹکٹ کٹوا دیا۔

      177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی ٹیم کو پہلا جھٹکا اننگز کی تیسری گیند پر لگا اور کپتان ایرون فنچ (0) کو شاہین آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے دوسری وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت داری کی۔ اس شراکت داری کو شاداب خان نے توڑا اور مارش (28) کو آصف علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ مارش نے 22 گیندوں کی اننگز میں 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ اسٹیو اسمتھ بھی زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور 1 چوکے کی مدد سے 6 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد شاداب کا شکار بن گئے جس کے باعث آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹوں پر 77 رنز ہوگیا۔

      آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کریز پر جم چکے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس اہم میچ میں بڑی اننگز کھیلیں گے ، لیکن شاداب نے انہیں بھی 11ویں اوور کی پہلی گیند پر پویلین کی رہ دکھادی ۔ وہ صرف 1 رن سے نصف سنچری بنانے سے چوک گئے ۔ انہوں نے 30 گیندوں کی اننگز میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔ اس کے بعد آل راؤنڈر گلین میکسویل اننگز کے 13ویں اوور میں حارث کے ہاتھوں شاداب کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور 96 کے سکور تک آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ تاہم ویڈ نے 17 گیندوں کی اپنی شاندار اننگز میں 2 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ مارکس اسٹونس نے 31 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 81 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔

      اس سے پہلے پاکستان نے محمد رضوان اور فخر زمان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں پر 176 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ رضوان نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے کپتان بابر اعظم (34 گیندوں پر 39 رنز) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 71 اور فخر زمان (32 گیندوں پر 55 ناٹ آؤٹ، تین چوکے، چار چھکے) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت داری کی۔ اس کے علاوہ آصف علی کھاتہ بھی نہیں کھول سکے جبکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ایک ایک رن بنائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: