PAK vs AUS: پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کو ملا خاص نام، دونوں گیند بازوں نے جھٹکے 1900 وکٹ
PAK vs AUS: پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کو ملا خاص نام، دونوں گیند بازوں نے جھٹکے 1900 وکٹ (AFP)
Pakistan vs Australia Test Series: آسٹریلیائی ٹیم 24 سال بعد پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز کی شروعات بینو قادر ٹرافی Richie Benaud and Abdul Qadir) سے کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ نئی ٹرافی دو لیجنڈ لیگ اسپنرز آسٹریلیا کے رکی بینو اور پاکستان کے عبدالقادر کے نام پر رکھی جائے گی ۔
راولپنڈی : آسٹریلیائی ٹیم 24 سال بعد پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز کی شروعات بینو قادر ٹرافی Richie Benaud and Abdul Qadir) سے کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ نئی ٹرافی دو لیجنڈ لیگ اسپنرز آسٹریلیا کے رکی بینو اور پاکستان کے عبدالقادر کے نام پر رکھی جائے گی ۔ بینو کی قیادت میں آسٹریلیا نے 1959 میں پاکستان میں اپنی شروعاتی سیریز 2-0 سے جیتی تھی ۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بینو کافی مشہور ٹی وی کمنٹیٹر بن گئے تھے ۔ قادر نے آسٹریلیا کے خلاف 11 ٹیسٹ میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ سیریز 4 مارچ سے شروع ہوگی ۔
رکی بینو کی اہلیہ ڈافنے نے پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ عبدالقادر کے ساتھ رکی کے نام کی منظوری اس ٹرافی کیلئے دے میں کافی ہوں ۔ رکی عبدالقادر کی بہت عزت کرتے تھے اور دونوں لیگ اسپنرز تھے۔ یہ ایک اچھی وابستگی ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز (Pat Cummins) اور پاکستان کے بابر اعظم کے دونوں کپتانوں نے سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ سے دو روز قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کی ۔
اگر ہم سابق آسٹریلیائی لیجنڈ رکی بینو کے فرسٹ کلاس کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 259 میچوں میں 25 کی اوسط سے 945 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ ان کی بہترین کارکردگی 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں ۔ انہوں نے 56 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 9 مرتبہ دس وکٹیں لی ہیں ۔ وہیں عبدالقادر کے فرسٹ کلاس کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 209 میچوں میں 23 کی اوسط سے 960 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ ان کی بہترین کارکردگی 49 رنز کے عوض 9 وکٹیں تھیں۔ 75 مرتبہ 5 اور 21 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔ یعنی دونوں گیند بازوں نے کل ملا کر 1905 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
وہیں بینو کے انٹرنیشنل کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 63 ٹیسٹ میچوں میں 3 سنچریوں کی مدد سے 2201 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 27 کی اوسط سے 248 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 72 رنز کے عوض 7 وکٹیں تھیں۔ وہیں عبدالقادر نے پاکستان کیلئے 67 ٹیسٹ میں 236 اور 104 ون ڈے میچوں میں 132 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔