உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan vs Australia: پاکستان کی شکست سے ہندوستان کو ہوا بڑا فائدہ، جانئے پورا معاملہ

    Pakistan vs Australia: پاکستان کی شکست سے ہندوستان کو ہوا بڑا فائدہ، جانئے پورا معاملہ (AFP)

    Pakistan vs Australia: پاکستان کی شکست سے ہندوستان کو ہوا بڑا فائدہ، جانئے پورا معاملہ (AFP)

    World Test Championship: پاکستان کو لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) کے ہاتھوں 115 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز 1-0 سے جیت لی۔ پاکستان کو اس ہار کا نقصان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بھی ہوا ۔ تاہم پاکستان کی شکست کا فائدہ ہندوستان کو ملا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کو لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا  (Pakistan vs Australia) کے ہاتھوں 115 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز 1-0 سے جیت لی۔ پاکستان کو اس ہار کا نقصان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (World Test Championship) رینکنگ میں بھی ہوا ۔ تاہم پاکستان کی شکست کا فائدہ ہندوستان کو ملا ہے ۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں کراری شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر آ گئی ہے اور آسٹریلیا نے پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ڈیوڈ وارنر روکتے ہی رہ گئے اور اسٹمپ اکھڑ کر دور جا گرا، شاہین شاہ آفریدی کی اس گیند کو بار بار دیکھنا چاہیں گے آپ، دیکھئے ویڈیو


      وہیں پاکستان کی شکست کے بعد ہندوستان رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے۔ آسٹریلیا 75 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ اس نے 5 میچ جیتے ہیں جب کہ 3 میچ ڈرا ہوئے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کا فیصد 60 ہیں ۔ جنوبی افریقہ نے 3 میچ جیتے ہیں 2 میچ ہارے ہیں ۔ ہندوستان 58.33 فیصد کے اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان نے 6 میچ جیتے، 3 ہارے اور 2 ڈرا کھیلے ہیں ۔ پاکستان کا فیصد اسکور 52.38 ہے۔ پاکستان نے 3 میچ جیتے، 2 ہارے اور 2 ڈرا کھیلے ہیں ۔



       

      یہ بھی پڑھئے :  پیٹ کمنز نے پکڑا اظہر علی کا حیرت انگیز کیچ، کمنٹیٹر کو بھی نہیں ہوا یقین، دیکھئے ویڈیو


      پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ ڈرا ہو گئے تھے ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی تھی اور اس تاریخی دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کیا ۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 1998 میں دورے پر آئی تھی اور ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جیتی تھی ۔

       

      اس وقت آسٹریلیا کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ ایک اننگز اور 99 رنز سے جیتی تھی۔ جبکہ پشاور اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہو گئے تھے ۔ اس مرتبہ بھی آسٹریلیا نے سیریز 1-0 سے جیتی ہے ۔ اس مرتبہ راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: