اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر! انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ پر خطرہ، انگلینڈ کے آدھا درجن کھلاڑی بیمار

    بڑی خبر! انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ پر خطرہ، انگلینڈ کے آدھا درجن کھلاڑی بیمار (England cricket twitter)

    بڑی خبر! انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ پر خطرہ، انگلینڈ کے آدھا درجن کھلاڑی بیمار (England cricket twitter)

    Pakistan vs England 1st Rawalpindi test: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے 17 سال بعد پاکستان کے دورہ پر آئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان یکم دسمبر یعنی جمعرات سے پہلا ٹیسٹ کھیلا جانا ہے ، لیکن یہ ٹیسٹ ملتوی ہوسکتا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے 17 سال بعد پاکستان کے دورہ پر آئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان یکم دسمبر یعنی جمعرات سے پہلا ٹیسٹ کھیلا جانا ہے ، لیکن یہ ٹیسٹ ملتوی ہوسکتا ہے ۔ کیونکہ انگلینڈ نے اس میچ کییلئے جس پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا تھا، اس میں سے آدھا درجن کھلاڑیوں کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے ۔ اس میں کپتان بین اسٹوکس ، لیام لیونگسٹن، جیک لیچ جیسے کھلاڑی شامل ہیں ۔ اس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ملتوی ہوسکتا ہے ۔ اس کو لے کر دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملہ پر ٹویٹ کیا کہ پی سی بی اور ای سی بی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے شروع ہونے کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں ، کیونکہ انگلینڈ کے کچھ کھلاڑی وائرل انفیکشن کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں ۔ پی سی بی کی حالات پر نظر ہے اور ہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے رابطے میں ہیں ۔ ہم اس کو لے کر اپڈیٹس دیتے رہیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: 'اگر ہندوستان ۔ پاکستان میچ نہیں ہوتا تو....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے دیا بڑا بیان


      یہ بھی پڑھئے: شاہد آفریدی کا بڑا بیان، بابر اعظم چھوڑیں کپتانی، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں ٹیم کی قیادت


      اس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی ایسا ہی ایک بیان آیا ۔ ای سی بی نے پی سی بی کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم انگلش ٹیم میں وائرل انفیکشن کے معاملات سامنے آنے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے انعقاد کو لے کر پی سی بی سے رابطہ میں ہیں ۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کے درمیان جس طرح کی بات چیت چل رہی ہے، اس سے تو راولپنڈی ٹیسٹ کے کم سے کم ایک دن کیلئے ملتوی ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ۔

      بتادیں کہ بین اسٹوکس نے راولپنڈی ٹیسٹ سے دو دن پہلے ہی انگلینڈ کے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا ۔ لیام لیونگسٹن ڈیبیو کرنے جارہے تھے اور طویل عرصہ تک بین ڈکیٹ کی بطور سلامی بلے باز ٹیم میں واپسی ہونے جارہی تھی ۔ حالانکہ ان دونوں کھلاڑی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے ۔ پلیئنگ الیون میں شامل جیک کراولی، جو روٹ ، ہیری بروک، اولی پوپ نے ہی بدھ کو راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیا ۔ ان کے علاوہ کٹان جوننگس نے بھی پریکٹس کی ۔ باقی سبھی کھلاڑیوں کو ہوٹل میں آرام کیلئے کہا گیا ہے ۔

      انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق ہے کہ ہے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل 13 سے 14 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہے ۔ اس میں سے پلیئنگ الیون میں شامل چھ کھلاڑی بھی ہیں ۔ سبھی نے قے اور دست کی شکایت کی ہے ۔ حالانکہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نے یہ واضح کردیا ہے کہ کھلاڑی کورونا وائرس کے انفیکشن یا فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بیمار نہیں ہوئے ہیں ۔ کسی دیگر وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی طبیعت بگڑی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: