ابرار کے بعد بابر اعظم کا کمال، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی زوردار واپسی، انگلینڈ مشکل میں

ابرار کے بعد بابر اعظم کا کمال، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی زوردار واپسی، انگلینڈ مشکل میں (PIC: AP)

ابرار کے بعد بابر اعظم کا کمال، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی زوردار واپسی، انگلینڈ مشکل میں (PIC: AP)

Pakistan vs England 2nd Test Day 1: بابر اعظم 76 گیندوں پر 61 اور سعود شکیل 46 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 28 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔ جیمس اینڈرسن نے امام الحق کو آؤٹ کر کے ابتدائی کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد جیک لیچ نے عبداللہ شفیق کو وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ شفیق 44 گیندوں پر 14 اور امام کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم 76 گیندوں پر 61 اور سعود شکیل 46 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 28 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لئے ہیں۔

    پاکستان اس وقت انگلینڈ سے 174 رنز سے پیچھے ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے 114 رنز کے عوض سات وکٹیں لے کر ڈریم ڈیبیو کیا، جس نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کو دو سیشنز میں ہی 281 رنز تک محدود کر دیا۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستانی اسپنر نے ڈیبیو ٹیسٹ میں انگریزوں پر برپا کیا قہر، سات وکٹ لے کر بنایا خاص ریکارڈ


    یہ بھی پرھئے: ثانیہ مرزا سے کیا طلاق لے رہے ہیں شعیب ملک؟ پاکستانی کرکٹر نے توڑی خاموشی، دیا یہ بڑا جواب


    اس 24 سالہ گیند باز نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی ٹرننگ پچ پر اپنی اسپن سے انگلینڈ کو پست کردیا ۔ انہیں راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیگ اسپنر زاہد محمود نے چائے سے عین قبل انگلینڈ کے ٹیل بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اس کی اننگز کا خاتمہ کردیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم کو جارحانہ بلے بازی کا خمیازہ بھگتنا پڑا ۔ اس نے 5.43 کے رن ریٹ سے رنز بنائے۔

    بین ڈکیٹ (63 رنز) اور اولی پوپ (60 رنز) دونوں نے تیز نصف سنچریاں اسکور کیں۔ مگر دونوں پہلے سیشن میں ابرار احمد کو وکٹیں دے بیٹھے۔ پاکستان کا یہ لیگ اسپنر ٹیسٹ تاریخ کا دوسرے ایسا گیند باز بن گیا ہے، جس نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں لنچ سے قبل پانچ وکٹیں لیں۔ ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر الف ویلنٹائن نے 1950 میں مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم نے نویں اوور میں احمد کو گیند بازی پر لگا دیا، جنہوں نے وکٹ سے مدد کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ جیک کرولی (19) کے بعد انہوں نے ڈکیٹ اور جو روٹ (08) کو اپنا شکار بنایا۔ ڈکیٹ اور پوپ نے 61 گیندوں میں 79 رنز کی شراکت داری کی۔ انہوں نے پوپ اور ہیری بروک (09) کو بھی آؤٹ کر کے انگلینڈ کا اسکور پانچ وکٹوں پر 180 رنز کر دیا۔

     

    کپتان اسٹوکس (30 رنز) اور ول جیکس (31) نے 61 رنز بنائے، لیکن احمد کا جادو لنچ کے بعد بھی جاری رہا، جنہوں نے لگاتار اوورز میں ان دونوں کو بھی پویلین بھیج دیا۔ پلیئنگ الیون میں شامل ہونے والے مارک ووڈ نے 27 گیندوں پر 36 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کے دوران آٹھ چوکے لگائے۔ وہ مارچ کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور انہیں زخمی لیام لیونگسٹن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: