ہوم » نیوز » اسپورٹس

!انگلینڈ کے سب سے تیز گیند باز نے توڑا پاکستانی کا ہاتھ، درد سے کراہنے لگےاور پھینک دیا بلا

مارک ووڈ کی یہ گیند امام الحق کی کوہنی میں جا لگی اور وہ زخمی ہوگئے۔ گیند لگتے ہی امام الحق کی آنکھیں بھر آئیں۔ انہوں نے اپنا بلا پھینک دیا۔ اس کے بعد امام زمین پر لیٹ گئے اور درد سے کراہنے لگے۔

  • Share this:
!انگلینڈ کے سب سے تیز گیند باز نے توڑا پاکستانی کا ہاتھ، درد سے کراہنے لگےاور پھینک دیا بلا
پاکستانہ کھلاڑی امام الحق

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ 5 میچوں کی اس سیریز میں پاکستانی ٹیم ایک عدد جیت کو ترس رہی ہے۔ وہ تین میں سے دو ونڈے میچ ہاری ہے اور ایک میچ بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا۔ حالانکہ پاکستان کی پریشانیاں چوتھے ونڈے میچ میں بھی ختم نہیں ہوئی اور ورلڈ کپ سے پہلے اسے بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ناٹینگھم کے ٹرینٹ برج میں چوتھے ونڈے کے دوران اس کے اوپنرامام الحق کے چوٹ لگ گئی۔ پاکستان کی پاری کے چوتھے اوور میں امام الحق کو انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ نے تیز رفتار باؤنسر پھینکی۔

اس گیند پر امام الحق نے پل شاٹ مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ مارک ووڈ کی یہ گیند امام الحق کی کوہنی میں جا لگی اور وہ زخمی ہوگئے۔ گیند لگتے ہی امام الحق کی آنکھیں بھر آئیں۔ انہوں نے اپنا بلا پھینک دیا۔ اس کے بعد امام زمین پر لیٹ گئے اور درد سے کراہنے لگے۔ امام کی چوٹ کافی گہری لگتی ہے کیونکہ وہ اس کے بعد بلا تک نہیں اٹھا پارہے تھے۔ امام ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔


امام الحق کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان ٹیم بیحد مایوس نظر آرہی ہے۔  اگرامام الحق کی یہ چوٹ زیادہ سنگین ہے تو یہ پاکستان کیلئے بڑا جھٹکا ہے۔ دراصل امام بیحد ہی غضب فارم میں ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف برسٹل ونڈے میں 151 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ امام الحق کا چھٹا ونڈے سینچری تھا۔ امام ونڈے میں سب سے تیزی سے 6 سینچری لگانے والے بلے باز ہیں۔ امام الحق نے محض 27 اننگ میں 6 ونڈے سینچری لگائیں۔ پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے اپل تھرنگا کے نام تھا جنہوں نے 29 اننگ میں یہ کمال کیا تھا۔

First published: May 17, 2019 07:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading