اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹریپل سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ آخری میچ میں ہوا کچھ ایسا، زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے!

    ٹریپل سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ آخری میچ میں ہوا کچھ ایسا، زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے! ۔ AP

    ٹریپل سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ آخری میچ میں ہوا کچھ ایسا، زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے! ۔ AP

    Pakistan vs Engaland : اظہر پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میں ٹریپل سنچری بنا چکے ہیں اور اب ان کے ساتھ کریئر کی آخری اننگز میں جو کچھ ہوا، اس کو شاید ہی وہ زندگی میں کبھی بھول پائیں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز اور سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جارہے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ سے پہلے ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا ۔ اظہر پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میں ٹریپل سنچری بنا چکے ہیں اور اب ان کے ساتھ کریئر کی آخری اننگز میں جو کچھ ہوا، اس کو شاید ہی وہ زندگی میں کبھی بھول پائیں گے ۔

      پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے تیسرے دن اظہر علی انتہائی مایوس ہوکر پویلین لوٹے۔ اپنے انٹرنیشنل کریئر کی آخری اننگز میں وہ کچھ اچھی یادوں کو لے کر جانا چاہتے تھے، لیکن تجربہ کافی تلخ رہا ۔


      پہلی اننگز میں نصف سنچری کے قریب پہنچ کر چوکے تو دوسری اننگز میں وہ کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ انگلینڈ کے تجربہ کار اسپنر نے ان کو ایسا جھٹکا دیا کہ وہ زندگی بھر اس کو یاد رکھیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ نے توڑے سارے ریکارڈ، ایسے رقم ہوئی تاریخ


      یہ بھی پڑھئے: ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبروں کے درمیان شعیب ملک نے بلے سے مچایا کہرام، بنا ڈالا بڑا ریکارڈ



      کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن اظہر علی اپنے انٹرنیشنل کریئر کی آخری اننگز کھیلنے کیلئے اترے ۔ چار گیندیں کھیلنے کے بعد وہ اپنا کھاتہ کھول بھی نہیں پائے تھے کہ جیک لیچ کی ایک شاندار گیند پر وہ پوری طرح سے چکمہ کھا گئے اور گیند نے ان کی گلیاں بکھیر دیں ۔ بیٹنگ کے دوران صرف چار منٹ ہی ان کو اپنے کریئر کے آخری اننگز میں میدان پر وقت گزارنے کا موقع مل پایا ۔ پہلی اننگز میں اظہر علی نے 68 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: