بابر اعظم کے نہیں ختم ہورہے برے دن، اب کچھ اس طرح انگلش اسپنر نے اڑا دیا اسٹمپ، دیکھئے ویڈیو

بابر اعظم کے نہیں ختم ہورہے برے دن، اب کچھ اس طرح انگلش اسپنر نے اڑا دیا اسٹمپ، دیکھئے ویڈیو (AP)

بابر اعظم کے نہیں ختم ہورہے برے دن، اب کچھ اس طرح انگلش اسپنر نے اڑا دیا اسٹمپ، دیکھئے ویڈیو (AP)

Pakistan vs England: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بلا ان دنوں نہیں چل رہا ہے۔ لاکھ کوششوں کے باوجود وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • interna, Indiakarachikarachikarachikarachi
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بلا ان دنوں نہیں چل رہا ہے۔ لاکھ کوششوں کے باوجود وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ طویل عرصہ کے بعد پاکستان دورہ پر ٹی ٹوینٹی سیریز کے لئے آنے والی انگلش ٹیم کے خلاف ان کی مایوس کن کارکردگی جاری رہی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ منگل کو کراچی میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں وہ 129.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 24 گیندوں میں صرف 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران ان کے بلے سے تین چوکے لگے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : پاکستان کی خوبصورت کرکٹر کائنات امتیاز اس ہندوستانی کرکٹر سے ملنے کے بعد بنیں تیز گیند باز


    بابر اعظم کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 34 سالہ تجربہ کار اسپنر عادل رشید نے اپنا شکار بنایا۔ دراصل راشد انگلش ٹیم کے لئے 10 واں اوور پھینکنے کے لئے آئے۔ راشد کے اس اوور کی تیسری گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں بابر اعظم پوری طرح چوک گئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔


    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے لیجنڈ نے ہندوستان کودئے گہرے زخم،اب کہا: آفریدی کو نہیں کھیلنا چاہئے T20ورلڈکپ


    بابر اعظم نے جہاں گزشتہ روز اپنی ٹیم کے لئے 31 رنز کی اننگز کھیلی تو وہیں راشد اپنی ٹیم کے لئے چار اوورز پھینکتے ہوئے 27 رنز دے کر دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ راشد کا شکار بابر کے علاوہ شان مسعود بنے ۔

    اگر پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کی بات کریں تو کراچی میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ وہیں مخالف ٹیم نے چار گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے اس ہدف کو حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ایلکس ہیلز نے 40 گیندوں پر 53 رنز کی عمدہ نصف سنچری اننگز کھیلی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: