پاکستان میں گھس کر انگلش بلے باز نے بابر اعظم کے گیندبازوں کو دھویا، اکیلے ہی بنا ڈالا 700 سے زیادہ رنز

پاکستان میں گھس کر انگلش بلے باز نے بابر اعظم کے گیندبازوں کو دھویا، اکیلے ہی بنا ڈالا 700 سے زیادہ رنز ۔ تصویر : AP

پاکستان میں گھس کر انگلش بلے باز نے بابر اعظم کے گیندبازوں کو دھویا، اکیلے ہی بنا ڈالا 700 سے زیادہ رنز ۔ تصویر : AP

PAK vs ENG : انگلینڈ کے ایک کھلاڑی کے لئے پاکستان کا یہ دورہ یادگار بن گیا ہے۔ اب تک وہ 700 رنز بنا چکے ہیں اور ان کے پاس اب بھی اسے مزید بہتر کرنے کا موقع ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کے دورہ پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا شاندار کھیل جاری ہے۔ لگاتار دو میچ جیت کر تین میچوں کے ٹیسٹ سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد اب اس کی نظریں کلین سویپ پر ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں ایک دو نہیں بلکہ 4 انگلش بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔ انگلینڈ کے ایک کھلاڑی کے لئے یہ دورہ یادگار بن گیا ہے۔ اب تک وہ 700 رنز بنا چکے ہیں اور ان کے پاس اب بھی اسے مزید بہتر کرنے کا موقع ہے۔

    پاکستان میں کھیلتے ہوئے ان کے ہی گیند بازوں کی خبر لینا کوئی آسان کام نہیں۔ انگلینڈ کے ہیری بروک نے یہ کام بڑے اطمینان کے ساتھ انجام دیا ہے۔ انہوں نے یہاں ہر گیند باز کے خلاف آسانی سے رنز بنائے۔ پہلے انہوں نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں اپنا جلوہ دکھایا اور پھر ٹیسٹ میں بھی رنز بنائے۔ اس وقت ہیری نے 3 ٹیسٹ میچوں کی 5 اننگز میں مجموعی طور پر 468 رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط 93 سے زیادہ ہے۔ اس دوران ان کے بلے سے کل 3 سنچریاں لگ چکی ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے اسٹار بلے باز کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹارمنٹ کا اعلان، انگلینڈ کے خلاف ہوگا آخری میچ


    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ نے توڑے سارے ریکارڈ، ایسے رقم ہوئی تاریخ


    اس سال دورہ پاکستان پر انگلینڈ کی ٹیم نے 7 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ اس میں بروک کے بلے سے مجموعی طور پر 238 رنز نکلے تھے۔ اس دوران انہوں نے ایک نصف سنچری بنائی اور ان کا سب سے زیادہ سکور 81 رنز رہا تھا ۔

    پاکستان کا یہ دورہ ہیری کے لئے اب تک انتہائی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے ٹی 20 میں دھمال مچایا اور پھر اب ٹیسٹ میں بھی دھوم مچا رہے ہیں۔ پاکستان میں اس سال اب تک ان کے بلے سے مجموعی طور پر 706 رنز بن چکے ہیں۔ اس میں سے موجودہ ٹیسٹ سیریز میں 438 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوران انہوں نے 238 رنز بنائے تھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: