اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انگلش بلے باز نے پاکستانی گیند باز کو دکھائے دن میں تارے، 6 کی 6 گیند کو بھیجا باونڈری پار

    انگلش بلے باز نے پاکستانی گیند باز کو دکھائے دن میں تارے، 6 کی 6 گیند کو بھیجا باونڈری پار ۔ AP

    انگلش بلے باز نے پاکستانی گیند باز کو دکھائے دن میں تارے، 6 کی 6 گیند کو بھیجا باونڈری پار ۔ AP

    Pak vs Eng: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعرات یکم دسمبر سے شروع ہوا ۔ میچ کے پہلے دن ہی انگلش بلے بازوں نے پاکستانی گیند بازوں پر چڑھائی کردی اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت تک چار وکٹ پر 506 رنز کا اسکور بنا ڈالا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم گھر پر انگلینڈ کے خلاف طویل عرصہ کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلنے اتری ہے ۔ یادگار مقابلہ کو انگلینڈ کے بلے بازوں نے پاکستان ٹیم کیلئے بھلانے والا مقابلہ بنا دیا ۔ میچ کے پہلے ہی دن میزبان ٹیم کے گیند بازوں کی ایسی پٹائی اس سے پہلے کسی ٹیم نے شاید ہی کی تھی ۔ ایک دن میں انگلش بلے بازوں نے 500 سے زیادہ رنز بنا ڈالے اور چار بلے بازوں نے سنچری بنا ڈالی ۔ ان سب کے درمیان ہیری بروک نے تو سعود شکیل کو دن میں ہی تارے دکھا دئے ۔

      پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعرات یکم دسمبر سے شروع ہوا ۔ میچ کے پہلے دن ہی انگلش بلے بازوں نے پاکستانی گیند بازوں پر چڑھائی کردی اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت تک چار وکٹ پر 506 رنز کا اسکور بنا ڈالا ۔ ٹاپ پانچ میں سے چار بلے بازوں نے سنچری اننگز کھیلی ۔ بروک نے سنچری اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ایسا کمال کیا، جس کو پاکستانی ٹیم تاعمر یاد رکھے گی ۔ اس بلے باز نے شکیل کی لگاتار چھ گیند پر چھ باونڈری لگائی ۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی گیند بازوں نے ایک دن میں لٹادئے 500 رنز، 112 سال کا ریکارڈ ٹوٹا


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہندوستان آنے کیلئے اب تک نہیں ملا ویزا، چار دن بعد ہے ورلڈ کپ


      انگلینڈ کی اننگز کے 68 ویں اوور کو کرنے کا ذمہ کپتان بابر اعظم نے آغا سلمان کی جگہ پر سعود شکیل کو دیا ۔ ہیری نے اس اوور میں کچھ ایسا کردیا جس سے اس کو کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ ہی یاد کیا جائے گا ۔ اس انگلش بلے باز نے اوور میں لگاتار چھ گیندوں پر چھ چوکے لگائے ۔ اوور کے شروع ہونے سے پہلے 58 گیندوں پر 60 رنز بناکر بلے بازی کررہے بروک اوور ختم ہونے کے بعد 64 گیندوں پر 84 رنز پر پہنچ گئے تھے ۔

      پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے گیند بازوں کی پٹائی ہوتا دیکھ کر شکیل سے گیند بازی کرانے کا داو چلا تھا، لیکن یہ الٹا پڑ گیا ۔ دو اوور کی گیند بازی میں ان کے کل 30 رنز پڑ گئے ۔ اس میں سے ایک اوور میں بروک کے ذریعہ چھ چوکے جماکر بنائے گئے 24 رنز بھی تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: