اپنا ضلع منتخب کریں۔

    صبح اسپتال سے لوٹا، دوپہر میں میدان پر اترکر اس پاکستانی کھلاڑی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی غضب کی اننگز

    صبح اسپتال سے لوٹا، دوپہر میں میدان پر اترکر اس پاکستانی کھلاڑی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی غضب کی اننگز ۔ تصویر: AP

    صبح اسپتال سے لوٹا، دوپہر میں میدان پر اترکر اس پاکستانی کھلاڑی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی غضب کی اننگز ۔ تصویر: AP

    Pak vs Eng: میزبان پاکستان کے سامنے کیلئے جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف ہے ۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے چار وکٹ پر 198 رنز بنائے تھے ۔ جیت کیلئے ٹیم کو 157 رنز کی مزید ضرورت ہے جبکہ چھ وکٹ ہاتھ میں ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اس وقت مضبوط پوزیشن میں نظر آرہی ہے ۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم کو 281 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد پوری پاکستانی ٹیم صرف 202 رنز پر ہی بنا پائی تھی ۔ پہلی اننگز میں 79 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کی دوسری اننگز 275 رنز پر سمٹ گئی ۔ میزبان کے سامنے کیلئے جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف ہے ۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے چار وکٹ پر 198 رنز بنائے تھے ۔ جیت کیلئے ٹیم کو 157 رنز کی مزید ضرورت ہے جبکہ چھ وکٹ ہاتھ میں ہیں ۔

      پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں پچھڑنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے 275 رنز پر اس کو ڈھیر کردیا ۔ پہلی اننگز میں سات وکٹ لے کر ڈیبیو کو یادگار بنانے والے ابرار نے دوسری اننگز میں چار وکٹ چٹکائے ۔ زاہد محمود نے تین انگلش بلے باز کو آوٹ کیا ۔ 355 رنز کے ہدف کا پیچھا کرنے سے پہلے پاکستان کی زوردار جھٹکا لگا کیونکہ اس کے سلامی بلے باز امام الحق اننگز کی شروعات کرنے کیلئے دستیاب نہیں تھے ۔

      یہ بھی پڑھئے: اینڈرسن نے پھینکی حیرت انگیز گیند،رضوان کو پتہ تک نہیں چلا اور ہوگیا کام تمام،دیکھئے ویڈیو


      یہ بھی پڑھئے: امام الحق کی جگہ رضوان نے کیوں کی پاکستان کیلئے اننگز کا آغاز؟ جانئے وجہ


      پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق کو دوسری اننگز میں اننگز کی شروعات کرنے کیلئے نہیں بھیجا گیا کیونکہ وہ زخمی تھے ۔ ان کو ہیمسٹرنگ کی شکایت ہونے کے بعد اسپتال اسکین کیلئے لے جایا گیا تھا ۔ وہ کافی دیر تک اسپتال میں رہنے کے بعد ڈریسنگ روم میں واپس لوٹے اور آخر کار وہ پانچویں نمبر بلے بازی کرنے اترے ۔ پاکستان نے صرف 83 رنز پر تیسری وکٹ گنوائی تھی ۔

      اسپتال سے واپس لوٹ کر میدان پر اترے امام نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کیلئے 108 رنز بنا ڈالے ۔ 104 گیند پر سات چوکے کی مدد سے وہ 60 رنز بناکر واپس لوٹے ۔ اس ایک اننگز نے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو واپسی کرا دی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: