உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    معین علی کی اس گیند کو بالکل بھی نہیں سمجھ پائے محمد رضوان، کردی ایسی غلطی، جانا پڑگیا پویلین، دیکھئے ویڈیو

    معین علی کی اس گیند کو بالکل بھی نہیں سمجھ پائے محمد رضوان، کردی ایسی غلطی، جانا پڑگیا پویلین، دیکھئے ویڈیو (PIC: AFP)

    معین علی کی اس گیند کو بالکل بھی نہیں سمجھ پائے محمد رضوان، کردی ایسی غلطی، جانا پڑگیا پویلین، دیکھئے ویڈیو (PIC: AFP)

    Pakistan vs England: منگل کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی انہوں نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار نصف سنچری بنائی۔ تاہم ان کی عمدہ اننگز کے باوجود پاکستان کی ٹیم جیت درج کرنے میں ناکام رہی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiakarachikarachikarachi
    • Share this:
      نئی دہلی : پڑوسی ملک پاکستان کے 30 سالہ وکٹ کیپر بلے بازی محمد رضوان کے ستارے ان دنوں اپنی بلندیوں پر ہیں۔ وہ ہر میچ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ منگل کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی انہوں نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار نصف سنچری بنائی۔ تاہم ان کی عمدہ اننگز کے باوجود پاکستان کی ٹیم جیت درج کرنے میں ناکام رہی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم کے نہیں ختم ہورہے برے دن، اب کچھ اس طرح انگلش اسپنر نے اڑا دیا اسٹمپ


      محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 9.3 اوورز میں 85 رنز کی شاندار شراکت داری کی ۔ یہی نہیں ، کپتان بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی رضوان ڈٹے رہے اور 147.82 کے اسٹرائیک ریٹ سے 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دوران رضوان کے بلے سے چھ چوکے اور دو شاندار چھکے نکلے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)





      یہ بھی پڑھئے : پاکستان کی خوبصورت کرکٹر کائنات امتیاز اس ہندوستانی کرکٹر سے ملنے کے بعد بنیں تیز گیند باز


      رضوان 15ویں اوور میں تیسری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ دراصل کپتان معین علی انگلش ٹیم کے لئے 15 واں اوور لے کر آئے۔ معین علی کے اوور کی چوتھی گیند پر رضوان نے آگے بڑھ کر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن وہ معین کی گیند کو پڑھ نہیں سکے ۔ معین علی نے ہوشیاری سے گیند کو پہلے ہی پٹک دیا، جس کی وجہ سے رضوان پوری طرح سے چوک گئے ۔ اس دوران وکٹ کے پیچھے کھڑے فل سالٹ نے کوئی غلطی نہیں کی اور اسٹمپنگ کرتے ہوئے انہیں پویلین کا راستہ دکھا دیا۔

      جس وقت محمد رضوان آؤٹ ہوئے، اس وقت پاکستانی ٹیم کا اسکور 14.4 اوورز میں 117 رنز تھا۔ اسٹار کھلاڑی کے آؤٹ ہوتے ہی گرین ٹیم کے دیگر بلے باز میدان میں زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکے اور نتیجہ یہ نکلا کہ پوری ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 158 رنز بنا سکی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلش ٹیم نے چار گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے میچ کو جیت لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: