PAK vs ENG : امام الحق کی جگہ محمد رضوان نے کیوں کی پاکستان کیلئے اننگز کا آغاز؟ جانئے وجہ
PAK vs ENG : امام الحق کی جگہ محمد رضوان نے کیوں کی پاکستان کیلئے اننگز کا آغاز؟ جانئے وجہ (Imam ul haq instagram)
PAK vs ENG 2nd Test: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے ۔ اس ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی دوسری اننگز 275 رنز پر ختم ہوئی ۔ پہلی اننگز میں ملی 79 رنز کی سبقت کی بنیاد پر انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف دیا ۔
نئی دہلی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے ۔ اس ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی دوسری اننگز 275 رنز پر ختم ہوئی ۔ پہلی اننگز میں ملی 79 رنز کی سبقت کی بنیاد پر انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف دیا ۔ لیکن جب پاکستان کی ٹیم بلے بازی کیلئے اتری تو اس کے ایک سلامی بلے باز امام الحق نظر نہیں آئے ۔ ان کی جگہ پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بلے بازی کیلئے اترے ۔ یہ دیکھ کر سب چونک گئے ۔ اس کے بعد پتہ چلا کہ امام الحق زخمی ہوگئے ہیں ۔ انہیں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے، اسی وجہ سے اسکین کیلئے بیچ میچ میں ہی اسپتال لے جانا پڑا ۔
اسی وجہ سے رضوان نے عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کی شروعات کی ۔ ان دونوں نے 355 رنز کے ٹارگیٹ کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان کو دھماکہ دار شروعات دلائی اور تیسرے دن لنچ تک وکٹ گنوائے بغیر 15 اوورز میں ۔۔۔ کی رن ریٹ سے 64 رنز بنا ڈالے ۔ اس میں 28 رنز رضوان کے بلے سے نکلے جبکہ شفیق نے 52 گیندوں میں 34 رنز بنائے ۔ انہوں نے تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔
اس سے پہلے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے کل کے اسکور 202/5 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ لیکن ایک گھنٹے کے اندر مہمان ٹیم نے 73 رنز کے اندر اپنی آخری پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ نوجوان بلے باز ہیری بروک نے 149 گیندوں پر 108 رنز بنائے۔ بروک نے اپنی سنچری اننگز میں 14 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ ان کے علاوہ کپتان بین اسٹوکس نے بھی 80 کے اسٹرائیک ریٹ سے 51 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔
اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اسپنر ابرار احمد نے پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز بھی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 29 اوورز میں 120 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ زاہد محمود نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نیز ایک وکٹ محمد نواز کے کھاتے میں آئی۔ انگلینڈ کے دو بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
سال 1987 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب پاکستان کے تیز گیند باز کو ایک ٹیسٹ میچ میں کوئی وکٹ نہیں ملی۔ اس سے پہلے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں ایسا ہوا تھا۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں گرنے والی سبھی وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسری اننگز میں اسپن گین بازوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں اور 2 انگلش بلے باز رن آؤٹ ہوئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔