اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs NZ: محمد رضوان کی جگہ چار سال بعد ملا موقع، کھیلی یادگار اننگز، بابر اعظم کو کیا خاموش

    PAK vs NZ: محمد رضوان کی جگہ چار سال بعد ملا موقع، کھیلی یادگار اننگز، بابر اعظم کو کیا خاموش (AP)

    PAK vs NZ: محمد رضوان کی جگہ چار سال بعد ملا موقع، کھیلی یادگار اننگز، بابر اعظم کو کیا خاموش (AP)

    PAK vs NZ 1st Test: سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا کافی عرصے سے انتظار ہورہا تھا۔ آخر کار انہیں یہ موقع نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ملا۔ پلیئنگ 11 کی بات کریں تو نائب کپتان محمد رضوان کو باہر ہونا پڑا۔ وہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ کی 6 اننگز میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنا سکے تھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا کافی عرصے سے انتظار ہورہا تھا۔ آخر کار انہیں یہ موقع نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ملا۔ پلیئنگ 11 کی بات کریں تو نائب کپتان محمد رضوان کو باہر ہونا پڑا۔ وہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ کی 6 اننگز میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنا سکے تھے ۔ 46 رنز ان کا بہترین اسکور رہا تھا۔ ایسے میں سرفراز احمد کو وکٹ کیپر کے طور پر موقع ملا۔ وہ تقریباً 4 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ یہ ٹیسٹ سابق کپتان سرفراز کے لئے بھی یادگار ہے کیونکہ گھر میں وہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے سبھی 49 ٹیسٹ میچز گھر سے باہر کھیلے تھے ۔ پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ٹیم نے طویل عرصے تک یو اے ای میں اپنے ہوم میچز کھیلے تھے۔

      35 سالہ سرفراز احمد نے 84 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 8 چوکے لگائے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 19ویں نصف سنچری ہے۔ انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 5ویں وکٹ کے لئے 196 رنز کی بڑی شراکت داری کرکے ٹیم کو بھی سنبھالا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری پاکستانی ٹیم نے صرف 110 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 90 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالئے تھے۔ بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز پر کھیل رہے تھے۔ یہ بابر کے ٹیسٹ کیریئر کی 9ویں سنچری ہے۔ وہیں سرفراز 86 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 153 گیندوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے 9 چوکے لگائے۔

      یہ بھی پڑھئے: شادی کے بعد پاکستانی کرکٹر حارث روف کے ساتھ ہوا کچھ ایسا، خود آکر اب دینی پڑی وضاحت


      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم نے بدل دی پاکستان کرکٹ کی تاریخ، لیجنڈوں کو پیچھے چوڑ بنے نئے کنگ


      بابر اعظم پر کئی کھلاڑیوں کو فیور دینے کے الزامات لگتے رہے ہیں ۔ محمد رضوان بھی ان میں شامل ہیں، لیکن گزشتہ چند دنوں میں پی سی بی میں ہونے والی تبدیلیوں نے بھی بابر پر دباؤ ڈالا ہے۔ رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سابق تجربہ کار آل راونڈر شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ ان کے آتے ہی سرفراز کو ٹیم میں جگہ مل گئی۔ ان کا ٹیسٹ ریکارڈ خراب نہیں ہے۔

       

      اس میچ سے پہلے سرفراز 49 ٹیسٹ کی 86 اننگز میں 2657 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 3 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ فرسٹ کلاس کیریئر میں بھی انہوں نے 8600 سے زائد رنز بنائے ہیں اور ڈبل سنچری بھی بنائی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: