میچ بدلا، گیند باز بدلے، مگر بابر اعظم کے آوٹ ہونے کا طریقہ نہیں بدلا، ہرمرتبہ کی ایک ہی غلطی
میچ بدلا، گیند باز بدلے، مگر بابر اعظم کے آوٹ ہونے کا طریقہ نہیں بدلا، ہرمرتبہ کی ایک ہی غلطی (AFP)
Pakistan vs New Zealand: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 13 جنوری کو کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بلا مکمل طور پر خاموش رہا۔
نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 13 جنوری کو کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بلا مکمل طور پر خاموش رہا۔ ٹیم کے لئے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے وہ 13 گیندوں میں صرف چار رنز بنا کر اسٹمپ آوٹ ہو گئے۔ اس سے پہلے دونوں میچوں میں بھی انہیں وکٹ کیپر نے اسٹمپ کیا تھا۔
سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری 2022 کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس سنسنی خیز میچ میں بابر نے شاندار بلے بازی کی اور 82 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی ۔ وہ اچھی فارم میں نظر آرہے تھے، لیکن گلین فلپس کی ایک گیند پر چکمہ کھا گئے ۔ اس دوران وکٹ کے پیچھے کھڑے ٹام لیتھم نے گلیاں بکھیرنے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کی۔ اس طرح پہلے ون ڈے میں ان کی عمدہ اننگز کا خاتمہ ہوا۔ سیریز کا دوسرا میچ ایک 11 جنوری 2023 کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھی بابر زبردست فارم میں نظر آئے۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 114 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے پہلے کہ وہ اس اسکور کو آگے بڑھاتے، ایش سوڈھی کی جال میں پھنس گئے۔ اس میچ میں بھی وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے انہیں اسٹمپ کر کے پویلین کا راستہ دکھایا ۔
پہلے دونوں ون ڈے میچز میں سنچری سے چوک جانے کے بعد جب وہ تیسرے ون ڈے میں میدان میں اترے تو سب کو توقع تھی کہ اس مرتبہ وہ الگ انداز میں نظر آئیں گے۔ لیکن یہاں وہ ایک بار پھر ڈگمگا گئے ۔ اس مرتبہ کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریسویل نے انہیں چکمہ دیا اور اپنا شکار بنالیا ۔ اس میچ میں بھی وہ اسٹمپ آوٹ ہوکر پویلین لوٹے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔