'چار سال بعد بھی بابر اعظم کو کپتانی کی تمیز نہیں....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے اٹھایا سوال، پی سی بی پر بھی نکالی بھڑاس

'چار سال بعد بھی بابر اعظم کو کپتانی کی تمیز نہیں....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے اٹھایا سوال، پی سی بی پر بھی نکالی بھڑاس  (PCB Twitter)

'چار سال بعد بھی بابر اعظم کو کپتانی کی تمیز نہیں....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے اٹھایا سوال، پی سی بی پر بھی نکالی بھڑاس (PCB Twitter)

Pakistan vs New Zealand : نیوزی لینڈ سے پانچویں ٹی ٹوینٹی میں ہارنے کے بعد سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم پر ہار کا ٹھیکرا پھوڑتے ہوئے ان کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : نیوزی لینڈ سے پانچویں ٹی ٹوینٹی میں ہارنے کے بعد سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم پر ہار کا ٹھیکرا پھوڑتے ہوئے ان کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کامران نے کہا کہ چار سال سے کپتان ہونے کے باوجود بابر کو یہ نہیں معلوم کہ ذمہ داری کو سنبھالنا کیسے ہے ۔ کب کیا کرنا ہے، اس کا انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے ۔ کامران اکمل، بابر اعظم کے چچا زاد بھائی ہیں ۔

    کامران اکمل نے بابر اعظم پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اگر ہم غلطیوں پر بات کرتے ہیں تو ہماری تنقید کی جاتی ہے ۔ کپتانی اور بلے بازی پرفارمنس کو ملاکر دلیلیں دی جانے لگتی ہیں ۔ یہاں بات کپتانی کی ہورہی ہے، ذاتی کارکردگی کی نہیں، ہم اندھے نہیں ہیں ۔ کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم چار سال بعد بھی نہیں جانتے ہیں کہ کپتانی کیسے کی جاتی ہے ۔ کس گیند باز کا کب استعمال کرنا ہے، انہیں اس کا اندازہ نہیں ہے ۔ کامران نے کہا کہ نیوزی 193 رنز کے ہدف کا تعاقب اس لئے کرپایا کیونکہ ہم اپنی غلطیوں پر قابو نہیں کرسکے ۔ پاکستان نے میچ میں ایک کے بعد ایک غلطیاں کیں ۔

    کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ جب نیوزی لینڈ کے دو بائیں ہاتھ کے بلے باز کریز پر تھے تب لیگ اسپینر شاداب خان سے گیند بازی کروانے کا کیا مطلب تھا؟ ان کی جگہ آف اسپنر افتخار احمد کو گیند دی جانی چاہئے تھی ۔ کیویوں نے شاداب کی گیندوں کی جم کر دھنائی کردی ۔ کامران نے کہا کہ اگر چوتھا ٹی ٹوینٹی بارش کی نذر نہ ہوتا تو پاکستان یہ سیریز تین دو سے ہار جاتا ۔

    سابق وکٹ کیپر بلے باز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر پی سی بی چیئرمین ہیں تو انہیں اس ناکامی پر ٹیم سے جواب طلب کرنا چاہئے ۔ بتادیں کہ پانچویں ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹ کھوکر 193 کا اسکور کھڑا کیا ۔

    یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم سنچریوں کے معاملہ میں وراٹ کوہلی سے نکلے کافی آگے، ٹی 20 میں کردیا دھماکہ، لگاتار تیسرے سال کیا کمال


    یہ بھی پڑھئے: پاکستان نے توڑی کیوی بلے بازوں کی کمر، نیوزی لینڈ جلد نہیں بھول پائے اس خطرناک گیند باز کا خوف!



    جواب میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی طوفانی سنچری کی مدد سے چار گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹ گنواکر ہدف کو حاصل کرلیا ۔ پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر رہی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: