پاکستانی تیز گیند باز نسیم شاہ نے نم آنکھوں سے نبھایا ماں سے کیا وعدہ، جان کر آپ کی ہوجائیں گے جذباتی! دیکھئے ویڈیو
پاکستانی تیز گیند باز نسیم شاہ نے نم آنکھوں سے نبھایا ماں سے کیا وعدہ، جان کر آپ کی ہوجائیں گے جذباتی! دیکھئے ویڈیو (screengrab)
Pakistan vs New Zealand: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری کو کراچی میں کھیلا گیا، جس میں میزبان ٹیم نے 11 گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری کو کراچی میں کھیلا گیا، جس میں میزبان ٹیم نے 11 گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ میچ کے ہیرو نوجوان تیز گیند باز نسیم شاہ رہے ۔ انہوں نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم کا شکار ڈیون کانوے، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر اور ہینری شپلے بنے ۔
نوجوان اسٹار تیز گیند باز کو کراچی میں شاندار گیند بازی کیلئے 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ میچ کے اختتام کے بعد انہوں نے جذباتی بیان دیا، جسے سن کر سب کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ اس دوران کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ اپنی ماں کو یاد کرکے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جب انہوں نے اپنا انٹرنیشنل کیریئر شروع کیا تھا ، تب ان کی والدہ کو کرکٹ کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ میں جب بھی پانچ وکٹیں لوں گا، ٹی وی کے سامنے آپ کو وقف کروں گا۔ اس سے آپ بہت خوش ہوں گی۔ افسوس کہ وہ دیکھ نہیں سکتیں، لیکن وہ ہر لمحہ، ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں ۔ جب بھی میں اچھا کھیلتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میری ماں مجھے دیکھ رہی ہیں ۔ اس سے مجھے ہمت ملتی ہے۔
علاوہ ازیں میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئے اور میچ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کیلئے میں بہت خوش ہوں۔ نیز انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ مسلسل پاکستان ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔