PAK vs NZ : پاکستان نے کیا باہر تو 'دشمن' سے ملا لیا ہاتھ، اب بابر اعظم کی ٹیم سے لے گا بدلہ

PAK vs NZ : پاکستان نے کیا باہر تو 'دشمن' سے ملا لیا ہاتھ، اب بابر اعظم کی ٹیم سے لے گا بدلہ (AP)

PAK vs NZ : پاکستان نے کیا باہر تو 'دشمن' سے ملا لیا ہاتھ، اب بابر اعظم کی ٹیم سے لے گا بدلہ (AP)

Pakistan vs New Zealand : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے 5 ٹی ٹوینٹی اور 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ کیوی ٹیم نے پاکستان کی کمزوریوں کو پکڑ کر شکست دینے کیلئے سیریز سے پہلے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے 5 ٹی ٹوینٹی اور 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ کیوی ٹیم نے پاکستان کی کمزوریوں کو پکڑ کر شکست دینے کیلئے سیریز سے پہلے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ نے اس سیریز کیلئے پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو بطور کنسلٹنٹ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ نے گزشتہ دسمبر - جنوری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گئے تھے۔ ٹیسٹ سیریز ڈرا رہی تھی جبکہ کیویز نے ون ڈے میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تب پاکستان کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق تھے۔ اب جب نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنا نامکمل دورہ مکمل کرنے کیلئے پاکستان پہنچنے والی ہے تو تصویر بالکل بدل چکی ہے۔ ثقلین مشتاق اس مرتبہ کیویز کے ساتھ مل کر پاکستان کو شکست دینے کی حکمت عملی بنائیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ طویل عرصے تک کام کرنے والے ثقلین مشتاق آئندہ سیریز میں بابر اعظم کے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ وہ پاکستان کی خوبیوں اور خامیوں سے بخوبی واقف ہیں۔

    ثقلین مشتاق کو 2021 میں پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔ رمیز راجہ کے جانے اور نجم سیٹھی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے بعد ثقلین مشتاق کی چھٹی طے سمجھی جا رہی تھی۔ ثقلین مشتاق کا معاہدہ گزشتہ فروری میں مکمل ہوتے ہی پی سی بی نے انہیں ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا کوچ بننا غیر ملکی لیجنڈ کو پڑا مہنگا،بیوی نے چھوڑا ساتھ، پی سی بی نے چھینا عہدہ


    یہ بھی پڑھئے: کامران اکمل نے بھائی کیلئے کپتان سے لگائی امید، کیا بابر اعظم سنیں گے سابق کرکٹر کی گزارش؟



    ثقلین مشتاق کے علاوہ بلے بازی کوچ محمد یوسف اور گیند بازی کوچ شان ٹیٹ کو بھی فارغ کر دیا گیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: