PAK vs NZ: شاہین آفریدی نے چھ گیندوں میں دکھایا دم، نیوزی لینڈ کی تابوت میں ٹھوکی آخری کیل، دیکھئے ویڈیو
شاہین آفریدی نے چھ گیندوں میں دکھایا دم، نیوزی لینڈ کی تابوت میں ٹھوکی آخری کیل، دیکھئے ویڈیو (Pakistan cricket twitter)
Pakistan vs New Zealand: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے ہیں۔
نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے ہیں۔ کپتان بابر اعظم نے سنچری بنائی ، لیکن شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی پوری محفل لوٹ لی ۔ پاکستان کی اننگز کے آخری اوور میں انہوں نے چوکوں اور چھکوں کی اس طرح بارش کی کہ پاکستان کا اسکور 312 سے 334 رنز تک پہنچ گیا۔
پاکستان کی اننگز کا آخری اوور بلیئر ٹکنر نے ڈالا۔ پہلی گیند پر کوئی رن نہیں بنا۔ لیکن اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے لگاتار تین گیندوں پر تین بڑے شارٹس لگائے۔ آفریدی نے دوسری گیند پر لانگ آف پر چھکا لگایا۔ ٹکنر نے اگلی لینتھ بال پھینکی۔ اس پر بھی شاہین نے کوور اور مڈ آف کے درمیان چوکا لگادیا ۔ چوتھی گیند بھی باؤنڈری کے پار چلی گئی۔ اس مرتبہ آفریدی نے لانگ آن پر ہوائی فائر کیا اور گیند سیدھے باؤنڈری کے پار جا گری۔
بلیئر ٹکنر کی پانچویں گیند پر کوئی رن نہیں آیا، لیکن شاہین آفریدی نے چھٹی گیند پر دوبارہ وہی کام کیا۔ یہ گیند آف اسٹمپ سے باہر تھی۔ شاہین آفریدی نے اس پر ڈیپ مڈ وکٹ پر چھکا لگایا۔
اس طرح شاہین آفریدی نے آخری 6 گیندوں پر 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ شاہین نے 7 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ بلیئر ٹکنر نے 8 اوورز کرائے اور مجموعی طور پر 74 رنز دئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔