ہوم » نیوز » اسپورٹس

جس کھلاڑی نے کرائی پاکستان کی پوری دنیا میں بے عزتی ، اب اسی کی طرفداری کررہی ہے پی سی بی !

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کو 2017 میں اسپاٹ فکسنگ کا قصوروار پایا تھا اور اس پر پانچ سال کی پابندی لگادی تھی ۔

  • Share this:
جس کھلاڑی نے کرائی پاکستان کی پوری دنیا میں بے عزتی ، اب اسی کی طرفداری کررہی ہے پی سی بی !
جس کھلاڑی نے کرائی پاکستان کی پوری دنیا میں بے عزتی ، اب اسی کی طرفداری کررہی ہے پی سی بی !

جس شرجیل خان نے پوری دنیا میں پاکستان کی بے عزتی کرادی اور جس کو پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ کا قصوروار پایا گیا تھا ، اب پاکستان کرکٹ بورڈ اسی کھلاڑی کی طرفداری کررہا ہے ۔ ساتھ ہی پی سی بی نے اپنے تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ کو پھٹکار بھی لگائی ہے ۔ دراصل محمد حفیظ نے شرجیل خان کی پروفیشنل کرکٹ میں واپسی کی تنقید کی تھی ، جس کے بعد پی سی بی بھڑک گئی ہے اور اس کے سی ای او وسیم خان نے انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔


بتادیں کہ ہفتہ کو محمد حفیظ نے شرجیل خان کے خلاف ٹویٹ کیا تھا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا ہمیں اپنے وقار اور معیار کو طے نہیں کرنا چاہئے ، میں صرف پوچھ رہا ہوں کیا پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے اس سے بہتر متبادل نہیں ہے ۔ محمد حفیظ کے اس ٹویٹ کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت تنقید کی ہے ۔ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے کہا کہ حفیظ کو بورڈ پر سوال اٹھانے کی جگہ اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہئے ۔


وسیم خان نے کہا کہ دیگر کھلاڑیوں کی تنقید کرنے یا بورڈ کی پالیسیوں کے بارے میں بات کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر نہیں جانا چاہئے ۔ کھلاڑی ورلڈ کرکٹ یا کرکٹ کی دوسری چیزوں کو لے کر اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں ، لیکن وہ کھلاڑی اور بورڈ کے صحیح اور غلط کے بارے میں بات نہیں کرسکتے ۔ انہیں یہ کرکٹ بورڈ پر چھوڑ دینا چاہئے ۔


وسیم خان نے مزید کہا کہ میں خود محمد حفیظ سے بات کروں گا ، میرے خیال میں حفیظ کو اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہئے ۔ وہ کرکٹ کے بارے میں اپنی کا اظہار کرسکتا ہے ، لیکن دیگر کھلاڑیوں کے بارے میں ذاتی رائے نہیں دے سکتا ، مجھے نہیں لگتا ہے کہ انہیں یا کسی اور کو ایسا کچھ کرنا چاہئے ۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے ۔

بتادیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کو 2017 میں اسپاٹ فکسنگ کا قصوروار پایا تھا اور اس پر پانچ سال کی پابندی لگادی تھی ۔ حالانکہ شرجیل خان پر عائد پابندی اگست 2019 میں ختم کردی گئی اور اس سال وہ پی ایس ایس کے پانچویں سیزن میں بھی کھیلے ۔ تاہم شرجیل کی واپسی کئی کھلاڑیوں اور سابق لیجنڈوں کو صحیح نہیں لگی ہے ۔
First published: Mar 22, 2020 06:00 PM IST