உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راولپنڈی سے ملتان منتقل ہوگئی پاکستان ۔ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز، جانئے PCB نے کیوں کیا فیصلہ

    راولپنڈی سے ملتان منتقل ہوگئی پاکستان ۔ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز، جانئے PCB نے کیوں کیا فیصلہ ۔ (Instagram)

    راولپنڈی سے ملتان منتقل ہوگئی پاکستان ۔ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز، جانئے PCB نے کیوں کیا فیصلہ ۔ (Instagram)

    Pakistan West Indies ODI Series: ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ٹیم اسی روز چارٹر فلائٹ کے ذریعے ملتان روانہ ہوگی۔ میچز مقررہ شیڈیول کے مطابق 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ کیریبین ٹیم کے خلاف یہ سیریز راولپنڈی میں ہونی تھی۔ لیکن سیریز کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے راولپنڈی سے ملتان منتقل کر دیا ہے۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں کی ریلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : راجستھان رائلس کی ہار کے بعد آر اشون پر اٹھے سوال، ڈائریکٹر نے کہی یہ بڑی بات


      اے پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آنے والے دنوں میں دارالحکومت اسلام آباد میں ریلیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو راولپنڈی کے قریب ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان کو سیریز کے لیے بیک اپ کے طور پر شامل کیا تھا۔ پی سی بی نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز جو کہ کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، مقررہ شیڈیول کے مطابق 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : محمد رضوان نے لگاتار دوسرے میچ میں کھیلی طوفانی اننگز، لیکن ٹیم کو ملی ہار


      ان دنوں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی پچوں پر کام جاری ہے۔ ایسی صورت حال میں انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کے لیے ملتان واحد اسٹیڈیم دستیاب ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان گرمیوں میں بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی میچ شام 4 بجے سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ٹیم اسی روز چارٹر فلائٹ کے ذریعے ملتان روانہ ہوگی۔

      گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔ کیریبین ٹیم نے دورہ پاکستان پر تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے تھے۔ اسی دوران ویسٹ انڈیز کے کیمپ میں کورونا داخل ہوگیا اور اس کی وجہ سے ٹیم کے کئی کھلاڑی کووڈ-19 سے متاثر ہو گئے تھے ، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو واپس جانا پڑا تھا ۔ تاہم پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران کوئی بایوببل نہیں ہوگا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: