پاکستان کی خاتون ٹیم ایک رن سے ہار کر فائنل سے باہر، اب ہندوستان اور سری لنکا میں مقابلہ
پاکستان کی خاتون ٹیم ایک رن سے ہار کر فائنل سے باہر، اب ہندوستان اور سری لنکا میں مقابلہ (ACC Twitter)
Womens Asia Cup 2022-23: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے انہیں ایک سنسنی خیز مقابلہ میں ایک رن سے شکست دی۔ آخری اوور میں اس کو جیت کیلئے 9 رنز بنانے تھے، لیکن اس کے بلے باز صرف 7 رنز ہی بنا سکے۔
ڈھاکہ : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے انہیں ایک سنسنی خیز مقابلہ میں ایک رن سے شکست دی۔ آخری اوور میں اس کو جیت کیلئے 9 رنز بنانے تھے، لیکن اس کے بلے باز صرف 7 رنز ہی بنا سکے۔ ندا ڈار آخری گیند پر رن آؤٹ ہوگئیں۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے 6 وکٹوں پر 122 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 121 رنز ہی بنا سکی۔ 15 اکتوبر کو ہونے والے فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ ہندوستانی خواتین ٹیم سے ہوگا۔ ہندوستان نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے ٹائٹل میچ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
بائیں ہاتھ کی تیز گیند باز اچینی کلاسوریہ پاکستان کی اننگز کا 20 واں اوور پھینک رہی تھیں ۔ ندا ڈار نے پہلی گیند پر ایک رن لیا۔ دوسری گیند پر عالیہ ریاض نے لیگ بائی کی مدد سے ایک رن بنایا۔ ندا نے تیسری گیند پر 2 رنز بنائے۔ چوتھی اور پانچویں دونوں پر ایک ایک رن بنا ۔ اب پاکستان کو جیت کیلئے 3 رنز بنانے تھے۔ ندا ڈار نے ایکسٹرا کوور پر شاٹ کھیل کر 2 رنز بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کافی تیزی سے شروعات کیا۔ 3 اوورز کے بعد اسکور بغیر کسی وکٹ کے 31 رنز تھا۔ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر منیبہ علی 10 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئیں۔ سدرہ امین نے 20 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ نمبر 3 پر اترنے والی بسمہ معروف نے بھی اچھے ہاتھ دکھائے۔ انہوں نے 41 گیندوں میں 42 رنز بنائے۔ عمائمہ 14 گیندوں پر 10 اور عائشہ 4 گیندوں پر 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں ۔ عالیہ 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس سے پہلے سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے تھے۔ انوشکا نے 26 اور نیلاکشی نے 14 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے ناصرہ سندھو نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔