ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے اس لیجنڈ گیند باز کی بیٹی کے کپڑوں پر اٹھے سوالات ، لوگوں نے کئے ایسے بھدے کمنٹس

مشتاق احمد نے 185 ٹیسٹ اور 161 ون ڈے وکٹ لئے ہیں ۔ وہیں فرسٹ کلاس میں ان کے نام 1407 وکٹ ہیں ۔

  • Share this:
پاکستان کے اس لیجنڈ گیند باز کی بیٹی کے کپڑوں پر اٹھے سوالات ، لوگوں نے کئے ایسے بھدے کمنٹس
مشتاق احمد نے 185 ٹیسٹ اور 161 ون ڈے وکٹ لئے ہیں ۔ وہیں فرسٹ کلاس میں ان کے نام 1407 وکٹ ہیں ۔

پاکستان کے لیجنڈ لیگ اسپنروں میں سے ایک مشتاق احمد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ، جس میں ان کی بیٹی بھی نظر آرہی ہے ۔ اس ویڈیو میں مشتاق احمد سوئے ہوئے ہیں اور ان کی بیٹی انہیں لپسٹک لگا رہی ہیں ۔ حالانکہ کچھ پاکستانی فینس کو یہ ویڈیو اچھا نہیں لگ رہا ہے اور وہ مشتاق احمد اور ان کی بیٹی کو ٹرول کررہے ہیں ۔


ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ مشتاق احمد سوئے ہوئے ہیں اور ان کی بیٹی ان کے ہونٹوں پر لپسٹک لگارہی ہے ۔ لیکن کچھ فینس مشتاق احمد کی بیٹی کے کپڑوں پر سوالات کھڑے کررہے ہیں ۔ فینس کے مطابق بیٹی نے مہذب کپڑے نہیں پہن رکھے ہیں ۔ ایک فینس نے تو یہاں تک کمنٹ کردیا کہ لوگوں کو مذہب کی بات سکھانے والے مشتاق احمد اپنی بیٹی نہیں سنبھال پا رہے ہیں ۔ بتادیں کہ مشتاق احمد کی بیٹی ابھی کافی چھوٹی ہے ، اس کے باوجود پاکستانی لوگ ان کے کپڑوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

Mushtaq Ahmed's daughter putting on lipstick on her father 😀 VC: Mushtaq Ahmed #Cricket #Pakistan #MushtaqAhmed #Father #Daughter


A post shared by Khel Shel (@khelshel) on





مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ کی کافی خدمت کی ہے ، لیکن اس کے باوجود لوگ ان کی بیٹی پر سوالات کھڑے کر رہے ہیں ۔ مشتاق احمد نے 185 ٹیسٹ اور 161 ون ڈے وکٹ لئے ہیں ۔ وہیں فرسٹ کلاس میں ان کے نام 1407  وکٹ ہیں ۔



قابل ذکر ہے کہ مشتاق احمد سے پہلے ثقلین مشتاق کا بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ، جس میں وہ لپسٹک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے ۔ ثقلین نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا ، جس میں انہوں نے خواتین کی وگ پہنی ہوئی تھی اور ہونٹوں پر گلابی رنگ کی لپسٹک لگا رکھی تھی ۔ یہی نہیں انہوں نے آنکھوں پر لائنر بھی لگایا تھا ۔ ان کا یہ میک اپ ان کی بیٹی نے کیا تھا ۔
First published: May 22, 2020 05:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading