اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جان نکالتا ہے وہ گیندباز کی، کوہلی۔دھونی نہیں اس ہندوستانی بلےباز سے ڈرتا تھا وراٹ کے خلاف زہر اگلنے والا پاکستانی گیندباز

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں سہیل خان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس میں کوہلی کی وکٹ بھی شامل تھی۔ حالانکہ اس بلے باز کے لیے وراٹ کوہلی یا اس وقت کے ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو آؤٹ کرنا مشکل نہیں تھا لیکن...

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں سہیل خان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس میں کوہلی کی وکٹ بھی شامل تھی۔ حالانکہ اس بلے باز کے لیے وراٹ کوہلی یا اس وقت کے ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو آؤٹ کرنا مشکل نہیں تھا لیکن...

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں سہیل خان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس میں کوہلی کی وکٹ بھی شامل تھی۔ حالانکہ اس بلے باز کے لیے وراٹ کوہلی یا اس وقت کے ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو آؤٹ کرنا مشکل نہیں تھا لیکن...

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Pakistan, India
    • Share this:
      وراٹ کوہلی کو پاکستان کے خلاف بلے بازی کرنا بیحد پسند ہے وہ جب اس ٹیم کے خلاف اترتے ہیں تو ریکارڈ توڑ دیتے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ وراٹ کوہلی جب بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میدان میں آتے ہیں، ان کے بلے سے ایک خاص اننگز نکلتی ہے۔ پچھلے سال آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کون بھولا ہوگا۔ جب وراٹ کوہلی نے 53 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 82 رنز کی اننگز کھیل کر ہندوستان کو جیت دلوائی تھی۔ ایسی ہی ایک اننگز کوہلی نے 2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھی کھیلی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے سنچری بنائی اور ہندوستان نے گروپ اسٹیج میں پاکستان کو 76 سے شکست دی تھی۔

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں سہیل خان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس میں کوہلی کی وکٹ بھی شامل تھی۔ حالانکہ اس بلے باز کے لیے وراٹ کوہلی یا اس وقت کے ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو آؤٹ کرنا مشکل نہیں تھا لیکن روہت شرما کی وکٹ حاصل کرنا ان کے لیے سب سے مشکل تھا۔

      روہت کے پاس شاٹس کھیلنے کے لیے کافی وقت ہوتا ہے: سہیل
      سہیل خان نے نادر علی کے یوٹیوب چینل پر اعتراف کیا کہ روہت کی گیند کو دیر سے کھیلنے کی صلاحیت اور تکنیکی طور مضبوط بلے باز ہونے کے سبب وہ وہ پر2015 ورلڈ کپ میں روہت کے خلاف گیندبازی کرنے سے ڈر رہے تھے۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا اگر روہت نئی گیند سے اہنا وکٹ بچا لیتے تو وہ دوہری سنچری بھی لگا سکتے تھے۔ حالانکہ روہت 20 گیندوں میں 15 رنز بنانے کے بعد 8ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ انہیں صرف سہیل خان نے آؤٹ کیا تھا۔

      ہندوستان۔پاکستان میں جنگ چھڑجائےگی، پرویز مشرف نے کرکٹرہندوستانی کپتان سے کیوں کہاتھاایسا؟

      شاہین شاہ آفریدی نے کی کرکٹر کپتان کی بیٹی سے شادی، دنیا کے کئی کھلاڑی ہیں رشتے دار

      بی سی سی آئی سے پنگا لینا پڑا مہنگا، پاکستان میں نہیں ہوگا ایشیا کپ کا انعقاد!

      'مجھے روہت سے ڈرلگ رہا تھا'
      سہیل نے کہا، “میرا منصوبہ یہ تھا، کیونکہ میں نئی ​​گیند سے بولنگ کرتا ہوں اور کریز پر آنے والے پہلے بلے باز روہت شرما تھے، اگر میں انہیں آؤٹ کر سکتا ہوں تو بات بن سکتی ہے۔ وہ گیند بازوں سے جان چراتا نہیں، بلکہ ان کی جان نکال دیتا تھا کیونکہ روہت کے پاس شاٹ کھیلنے کیلئے وقت رہتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں، تب بھی وہ آپ کو اسی انداز میں چھکے مارے گا جس طرح وہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند پر مارتا ہے۔ وہ واحد ایسے کھلاڑی تھے جن سے میں تب ڈر رہا تھا ۔ مجھے معلوم تھا کہ اگر وہ ٹکے رہتے ہیں تو وہ سنچری نہیں بلکہ 200 رنز ٹھوک دیں گے۔

      آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ کپ 2015 کے میچ میں پاکستان کی ٹیم ہندوستان کے 301 رنز کے جواب میں 224 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے اس میچ میں 55 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: