உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2021: پاکستانی کھلاڑیوں کی ہار کے بعد ہوگئی تھی ایسی حالت، ہیڈن نے سنایا ڈریسنگ روم کا جذباتی قصہ

    T20 World Cup 2021: پاکستانی کھلاڑیوں کی ہار کے بعد ہوگئی تھی ایسی حالت، ہیڈن نے سنایا ڈریسنگ روم کا جذباتی قصہ ۔ AP

    T20 World Cup 2021: پاکستانی کھلاڑیوں کی ہار کے بعد ہوگئی تھی ایسی حالت، ہیڈن نے سنایا ڈریسنگ روم کا جذباتی قصہ ۔ AP

    T20 World Cup 2021 : پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے پہلے گروپ مرحلہ میں اپنے سبھی میچ جیتے تھے ، لیکن آسٹریلیا سے اس کو دل توڑنے والی ہار کا سامنا کرنا پڑا ، جس میں میتھیو ویڈ نے 19 ویں اوور میں لگاتار تین چھکے لگاکر ٹیم کو شاندار جیت دلادی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے بلے بازی صلاح کار میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سیمی فائل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ملی پانچ وکٹ سے ہار کے بعد پاکستانی کھلاڑی پوری طرح ٹوٹ گئے تھے ۔ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے پہلے گروپ مرحلہ میں اپنے سبھی میچ جیتے تھے ، لیکن آسٹریلیا سے اس کو دل توڑنے والی ہار کا سامنا کرنا پڑا ، جس میں میتھیو ویڈ نے 19 ویں اوور میں لگاتار تین چھکے لگاکر ٹیم کو شاندار جیت دلادی ۔

      ہیڈن نے گیند بازی کوچ ورنن فلینڈر سے بات چیت میں کہا کہ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو دیکھ کر مجھے حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ جب آپ دل سے کھیلتے ہیں اور ہار جاتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے ۔ جب آپ امیدوں کے ساتھ میچ میں جاتے ہیں اور کچھ وجوہات سے نتیجہ اچھا نہیں رہتا ہے تو دل کیسے ٹوٹتا ہے ، یہی نظر آرہا تھا ۔ کھلاڑی پوری طرح سے مایوس نظر آرہے تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات چیت کا فوٹیج اپ لوڈ کیا ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے لئے ہی ہیڈن کو بلے بازی صلاح کار مقرر کیا گیا تھا ۔ ہیڈن نے کہا کہ مگر ہندوستان کے خلاف شاندار جیت کے دوران انہوں نے پوری طرح سے الگ پاکستانی ٹیم دیکھی تھی ۔

      سابق آسٹریلیائی سلامی بلے باز نے کہا کہ وہیں ہندوستان کے خلاف پہلے میچ کو دیکھیں تو باہری شخص کے طور پر میں بتاوں تو ڈریسنگ روم کا منظر پوری طرح الگ تھا ۔ کھلاڑی کافی پرسکون ، کافی آرام سے نظر آرہے تھے ۔ کافی متوازن تھے ۔ یہ اتنا بڑا میچ تھا ۔ فلنڈر نے حالانکہ کہا کہ بڑے مواقع پر کھلاڑیوں کے اندر سے استحکام کا جذبہ تھوڑا کم دکھا ۔

      انہوں نے کہا کہ اگر ہم پوری طرح سے ایمانداری سے دیکھیں تو مجھے لگتا ہے کہ اتنے بڑے میچ کو دیکھ کر تھوڑی سے گھبراہٹ دکھ رہی تھی ، جو بعد میں فیلڈنگ میں نظر بھی آئی ۔ یہ ایسا محکمہ تھا جس پر ہم نے روشنی ڈالی تھی کہ اس سے ہمیں نقصان ہوسکتا ہے ۔ سیمی فائنل میں یہ ہمارے لئے تھوڑا مہنگا ثابت ہوا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: