உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر، اب روہت کی ٹیم پڑے گی بھاری

    Asia Cup 2022: پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر، اب روہت کی ٹیم پڑے گی بھاری (Shaheen Afridi Instagram)

    Asia Cup 2022: پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر، اب روہت کی ٹیم پڑے گی بھاری (Shaheen Afridi Instagram)

    Asia Cup 2022: ٹی 20 ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور ٹیم انڈیا کیلئے راحت کی خبر آئی ہے ۔ پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Kolkata | Mumbai | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی 20 ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور ٹیم انڈیا کیلئے راحت کی خبر آئی ہے ۔ پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ سبھی فینس کو گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا میچ یاد ہوگا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز آفریدی نے روہت شرما اور کے ایل راہل کو شروع میں ہی آؤٹ کرکے ہندوستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے وراٹ کوہلی کو بھی آؤٹ کردیا تھا ۔ ان کی شاندار کارکردگی کے باعث ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیتا تھا ۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بعد میں ناٹ آوٹ نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : IPL یا پاکستان سپر لیگ؟ اب کھلاڑیوں کے سامنے کسی ایک کو منتخب کرنے کا سوال


      جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ ماہ گالے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی ۔ یہ چوٹ ابھی تک صحیح نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی رپورٹ کے بعد میڈیکل ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia Cup 2022: ہندوستان کے خلاف بڑے میچ کیلئے خاص تیاری کررہے ہیں بابر اعظم، بتایا پلان


      شاہین آفریدی کی اب اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز سے واپسی متوقع ہے۔ اس کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی آسٹریلیا میں ہونے والا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اپنا ریہیب پورا کرنے کیلئے ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کیلئے ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پیر کو راٹرڈیم سے دبئی پہنچے گی۔

      22 سالہ شاہین شاہ آفریدی کا ٹی ٹوینٹی میں ریکارڈ شاندار ہے۔ انہوں نے 40 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ اکنامی 8 سے کم ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر ٹی ٹوینٹی کے 119 میچوں میں 165 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 19 رن دے کر 6 وکٹیں ان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے 4 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: