IPL 2023: لیونگسٹن نے لگادی جان، پنجاب کے سامنے دیوار بنی دہلی، پلے آف میں پہنچنا مشکل

IPL 2023: لیونگسٹن نے لگادی جان، پنجاب کے سامنے دیوار بنی دہلی، پلے آف میں پہنچنا مشکل (IPL Twitter)

IPL 2023: لیونگسٹن نے لگادی جان، پنجاب کے سامنے دیوار بنی دہلی، پلے آف میں پہنچنا مشکل (IPL Twitter)

IPL 2023: پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے پنجاب نے دہلی کو سخت ٹکر دی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کی ٹیم بھی پچھلے میچوں سے الگ نظر آئی، خواہ وہ گیند بازی ہو یا بلے بازی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے پنجاب نے دہلی کو سخت ٹکر دی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کی ٹیم بھی پچھلے میچوں سے الگ نظر آئی، خواہ وہ گیند بازی ہو یا بلے بازی۔ دہلی کی طرف سے پہلے کپتان ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا نے پنجاب کو وکٹوں کے لئے ترسایا۔ وارنر نصف سنچری سے 4 رنز بنانے سے چوک گئے جبکہ پرتھوی نے نصف سنچری بنائی۔ اس کے بعد ریلی روسو کا طوفان آیا، جس نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کر کے دہلی کو 213 رنز تک پہنچا دیا۔

    ریلی روسو نے صرف 37 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔ وہیں جب گیندبازی کی بات آئی تو دہلی نے شاندار آغاز کیا، لیکن اس کے بعد اتھرو تائیڈے اور لیام لیونگسٹن نے مورچہ سنبھالا ۔ دونوں بلے بازوں نے تیز نصف سنچری اننگز کھیلی۔ تائیڈے 55 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ لیکن لیونگسٹن نے اپنی طوفانی اننگز سے دہلی کی سانسیں روک دی تھیں۔ انہوں نے اپنی شاندار اننگز سے میچ کو آخری اوور تک پہنچا دیا۔

    آخری اوور میں پنجاب کو جیت کے لئے 33 رنز درکار تھے۔ لیام لیونگسٹن نے آخری گیند تک ہمت نہیں ہاری۔ اس کھلاڑی نے ایک کے بعد ایک گیند بازوں کے چھکے چھڑائے۔ انہوں نے صرف 47 گیندوں پر 94 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    یہ بھی پڑھئے:  شبھمن گل کی سنچری پڑی بھونیشور کے 'پنجہ' پر بھاری، حیدرآباد کو ہراکر پلے آف میں پہنچا گجرات


    یہ بھی پڑھئے: عمران ملک کو پلیئنگ الیون میں کیوں نہیں مل رہا موقع؟ اٹھے سوال....ہیڈ کوچ نے توڑی خاموشی



    آخر میں یہ میچ دہلی کے حق میں آیا۔ اب پنجاب کا پلے آف میں پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔ دہلی نے یہ میچ 15 رنز سے جیتا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: