PBKS vs KKR:ارشدیپ نے توڑی کے کے آر کی کمر، بارش نے بگاڑا کھیل ، پنجاب نے جیت سے کیا سیزن کا آغاز

PBKS vs KKR:ارشدیپ نے توڑی کے کے آر کی کمر، بارش نے بگاڑا کھیل ، پنجاب نے جیت سے کیا سیزن کا آغاز (Punjab kings instagram)

PBKS vs KKR:ارشدیپ نے توڑی کے کے آر کی کمر، بارش نے بگاڑا کھیل ، پنجاب نے جیت سے کیا سیزن کا آغاز (Punjab kings instagram)

PBKS vs KKR: رسل اور وینکٹیش کی وکٹوں نے کے کے آر کا کھیل خراب کر دیا۔ حالانکہ سنیل نارائن اور شاردل ٹھاکر بھی لڑ رہے تھے، لیکن بارش نے پنجاب کو جیت کی طرف دھکیل دیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل (آئی پی ایل 2023) کے 16ویں سیزن کا دوسرا میچ پنجاب کنگز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں کے کے آر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کی طرف سے بھانوکا راجا پکشے اور کپتان شیکھر دھون کے بلے سے شاندار اننگز دیکھنے کو ملی۔ وہیں نچلے آرڈر کے بلے بازوں میں جیتیش شرما نے 21 رنز بنائے، جس کی وجہ سے پنجاب کنگز نے 191 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

    پنجاب نے گیند بازی میں بھی شاندار آغاز کیا۔ ارشدیپ سنگھ نے شروع میں ہی دو بلے بازوں کو پویلین بھیج کر کے کے آر کی کمر توڑ دی۔ اس میچ میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نتیش رانا کی کپتانی والی ٹیم نے 100 کے اندر اپنے 5 بلے باز کھو دئے تھے، لیکن کولکتہ کے طوفانی بلے باز آندرے رسل اور آل راؤنڈر وینکٹیش ایئر نے اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی بھرپور کوشش کی ۔

    رسل نے 19 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیکن آخر میں وہ میچ ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس میچ میں بارش نے کے کے آر کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔ کولکتہ کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت پنجاب سے 7 رنز سے پیچھے رہ گئی۔

    ایک وقت تھا جب رسل کا کیچ پربھسمرن سنگھ سے چھوٹ گیا تھا ۔ وہیں ناتھن ایلس کے اوور میں لگاتار دو نو گیندیں دیکھنے کو ملیں ۔ فری ہٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وینکٹیش ایئر نے شاندار چھکا لگایا، جس کی وجہ سے کے کے آر نے کچھ دیر کے لتے اس میچ میں واپسی کی تھی۔

    یہ بھی پڑھئے: ریتوراج کی طوفانی نصف سنچری پر جھوم اٹھے دیپک چاہر، چنئی فینس نے خاص انداز میں منایا جشن


    یہ بھی پڑھئے: گجرات ٹائٹنس کو پہلے ہی میچ میں لگا جھٹکا!فیلڈنگ کرتے ہوئے بری طرح زخمی ہوئے کین ولیمسن



    لیکن رسل اور وینکٹیش کی وکٹوں نے کے کے آر کا کھیل خراب کر دیا۔ حالانکہ سنیل نارائن اور شاردل ٹھاکر بھی لڑ رہے تھے، لیکن بارش نے پنجاب کو جیت کی طرف دھکیل دیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: