پی سی بی نے کیا اعلان، بابر اعظم کا ہوگا سخت امتحان، اب تک اس چیلنج کے سامنے رہے ہیں ناکام

پی سی بی نے کیا اعلان، بابر اعظم کا ہوگا سخت امتحان، اب تک اس چیلنج کے سامنے رہے ہیں ناکام (AFP)

پی سی بی نے کیا اعلان، بابر اعظم کا ہوگا سخت امتحان، اب تک اس چیلنج کے سامنے رہے ہیں ناکام (AFP)

Pakistan Cricket News: پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں تین میچوں کی بینڈ ۔ قادر ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ یہ تینوں میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے لحاظ سے پاکستان کے لئے کافی اہم ہوں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں تین میچوں کی بینڈ ۔ قادر ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ یہ تینوں میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے لحاظ سے پاکستان کے لئے کافی اہم ہوں گے۔ اتوار کو پی سی بی نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔ بتادیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل 7 جون سے انگلینڈ کے اوول میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بطور کھلاڑی یہ تیسرا آسٹریلیائی دورہ ہوگا۔ اس سے پہلے وہ 2016 میں مصباح الحق کی کپتانی میں اور 2019 میں اظہر علی کی قیادت میں آسٹریلیا گئے تھے۔ 2016 میں بابر کنگاروز کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے پوری طرح فلاپ رہے تھے۔ وہ تین ٹیسٹ میچوں کی چھ اننگز میں صرف 68 رنز ہی بنا سکے تھے۔ 2019 کا دورہ پہلے سے بہتر تھا۔ بابر اعظم نے دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز میں ایک سنچری کے ساتھ 210 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز میں سنچریاں بنانے والے بابر اعظم پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔

    اکتوبر ۔ نومبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے ہندوستان آنے پر سسپنس برقرار رہ سکتا ہے، لیکن ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ 2023 کا ورلڈ کپ جیتنا پاکستان کا سب سے بڑا ہدف ہے۔ اس کے بعد وہ آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا اگلا مشکل چیلنج سمجھتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان ۔ پاکستان ورلڈ کپ میچ کی تاریخ آئی سامنے، اکتوبر میں ہوگا مقابلہ، جانئے کس شہر کو ملی میزبانی؟


    یہ بھی پڑھئے: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے ٹیم انڈیا کو چھوڑا پیچھے، افغانستان کی لمبی چھلانگ



    جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا میں کامیابی دلانے والے مکی آرتھر کا خیال ہے کہ پاکستان کیلئے بھی ایسا کرنا ممکن ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: