ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم ہندوستان آئے گی یا نہیں؟ نئے پی سی بی چیئرمین نے دیا یہ جواب

ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم ہندوستان آئے گی یا نہیں؟ نئے پی سی بی چیئرمین نے دیا یہ جواب (Najam sethi Twitter)

ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم ہندوستان آئے گی یا نہیں؟ نئے پی سی بی چیئرمین نے دیا یہ جواب (Najam sethi Twitter)

ODI World Cup : پاکستان کی ٹیم اگلے سال ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندوستان آئے گی یا نہیں؟ اس پر پی سی بی کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے گیند پاکستانی حکومت کے پالے میں ڈال دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر فیصلہ پاکستان سرکار کرے گی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے یہاں کرکٹ کھیلنے کو لے کر لگاتار بیان بازی ہورہی ہے ۔  حال ہی میں پی سی بی کے چیئرمین عہدہ سے ہٹائے گئے رمیز راجہ نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر ہندوستان ایشیا کپ کے لئے پاکستان نہیں آتا ہے تو ان کی ٹیم بھی ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان نہیں جائے گی ۔ اس معاملہ پر اب نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی بات کہی ہے ۔ پاکستان کی ٹیم اگلے سال ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندوستان آئے گی یا نہیں؟ اس پر سیٹھی نے گیند پاکستانی حکومت کے پالے میں ڈال دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر فیصلہ پاکستان سرکار کرے گی ۔

    سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی اس دھمکی کہ اگر ہندوستان ہمارے یہاں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتا ہے تو ہم بھی وہاں ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جائیں گے، اس سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت ہم سے کہے گی کہ آپ کو ہندوستان نہیں جانا ہے تو ہم نہیں جائیں گے ۔ انہوں نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ۔

    یہ بھی پڑھئے: اتنا بڑا نام پھر پھی ادھوری ہے یہ خواہش ..... پھر اتنے قریب پہنچ کر چوک گئے بابر اعظم


    یہ بھی پڑھئے: رضوان اور بابر کیا .... اس معاملہ میں تو وارنر سمیت کئی لیجنڈوں سے آگے ہیں سرفراز احمد


    نجم سیٹھی نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان اور پاکستان کے رشتے کا سوال ہے ، یہ بالکل واضح ہے ۔ یہ فیصلہ لینا کہ ہمیں آپس میں کھیلنا ہے یا نہیں یا ہندوستان کا دورہ نہیں کرنا ہے، یہ فیصلہ ہمیشہ سبھی سطح پر کیا جاتا ہے ۔ پی سی بی اس پر صرف سرکار سے وضاحت مانگ سکتا ہے ۔

    سیٹھی نے کہا کہ وہ ایشیا کپ کے معاملہ پر ایشین کرکٹ کونسل کے رابطے میں رہیں گے ، جس کی میزبانی پاکستان اگلے سال کرنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دیکھوں گا کہ حالات کیا ہیں اور پھر آگے بڑھیں گے ۔ ہم جو بھی فیصلہ لیتے ہیں، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم الگ تھلگ نہ ہوں ۔

    غور طلب ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ پہلے ہی اس کے لئے پاکستان جانے سے انکار کرچکے ہیں اور انہوں نے نیوٹرل وینیو پر انعقاد کی بات کہی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: