سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کے بعد پی سی بی سربراہ رمیز راجہ نے ٹیم انڈیا پر کسا طنز، کہی یہ بات
سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کے بعد پی سی بی سربراہ رمیز راجہ نے ٹیم انڈیا پر کسا طنز، کہی یہ بات (AP)
T20 World Cup 2022 : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر رمیز راجہ نے ٹیم انڈیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی بلین ڈالر لیگ کے کرکٹرز سے بہتر ہیں۔ یہ بات انہوں نے آسٹریلیا پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔
نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میچ میں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے سلامی بلے باز ایلکس ہیلس نے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس ہار کے بعد ٹیم انڈیا کو کافی تنقیدوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اسی درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر رمیز راجہ نے ٹیم انڈیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی بلین ڈالر لیگ کے کرکٹرز سے بہتر ہیں۔ یہ بات انہوں نے آسٹریلیا پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔
راجہ نے کہا کہ بلین ڈالر کی انڈسٹری والی ٹیم پیچھے رہ گئی اور ہم آگے بڑھ گئے ۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم کچھ تو صحیح کر رہے ہیں۔ اس لئے اس کامیابی کا آپ لوگ مزہ لیں اور اس کا احترام کریں۔ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے جب راجہ نے بلین ڈالر انڈسٹری والی بات کہی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے بھی انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو گزشتہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بلین ڈالر کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو شکست دینے کا کریڈٹ دیا جانا چاہئے۔ راجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو لے کر حیران ہیں کہ بابر اعظم کی آج کی پاکستانی ٹیم اور 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی عمران خان کی ٹیم میں کتنی مماثلت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابر کی ٹیم میں 92 کی ٹیم جیسی خوداعتمادی ہے ۔ ٹیم جیتنے کیلئے جی جان لگا رہی ہے ۔ 1992 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کی سوچ بھی ایسی ہی تھی ۔ ہم جانتے تھے کہ اگر اپوزیشن ٹیم پندرہ کھلاڑیوں سے بھی کھیلے تو ہم ہارنے والے نہیں ہیں ۔
حالانکہ راجہ نے اعتراف کیا کہ عمران خان کی 1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے موازنہ میں بابر الیون زیادہ ریلیکس دکھ رہی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔