بی سی سی آئی کے بیان سے بوکھلایا پاکستان، کہا: ورلڈ کپ 2023 کیلئے ہندوستان کا دورہ خطرے میں پڑسکتا ہے
بی سی سی آئی کے بیان سے بوکھلایا پاکستان، کہا: ورلڈ کپ 2023 کیلئے ہندوستان کا دورہ خطرے میں پڑسکتا ہے (PIC: AP, PTI)
Asia Cup 2023 : بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجنے والے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو ایمرجنسی میٹنگ بلانے کیلئے ایک آفیشیل خط بھیجا ہے ۔
نئی دہلی : بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجنے والے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو ایمرجنسی میٹنگ بلانے کیلئے ایک آفیشیل خط بھیجا ہے ۔ اے سی سی کو لکھے اپنے خط میں پی سی بی نے بی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے ذریعہ ایک طرفہ اعلان کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس خط میں لکھا ہے کہ پی سی بی نے اے سی سی صدر جے شاہ کے ذریعہ اگلے سال کے ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کے سلسلہ میں کل کے تبصرہ پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل یا پاکستان کرکٹ بورڈ ( ایوینٹ کے میزبان) کے ساتھ کسی بات چیت یا مشاورت اور اس کے طویل مدتی نتائج پر غور کئے بغیر تبصرہ کیا گیا تھا ۔ پاکستان کو اے سی سی بورڈ کے اراکین کی بھاری حمایت اور رد عمل کے ساتھ اے سی سی ایشیا کپ کی میزبانی دی گئی تھی ۔ اس میٹنگ کی صدارت جے شاہ نے کی تھی اور اب ان کا اے سی سی ایشیا کپ کو منتقل کرنے کا بیان ایک طرفہ ہے ۔
بتادیں کہ بی سی سی آئی کی 18 اکتوبر کو ہوئی 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے میڈیا سے بات چیت کی اور انکشاف کیا کہ اگلے سال ایشیا کپ ایک نیوٹرل وینیو پر منعقد کیا جائے گا، کیونکہ ٹیم انڈیا پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد نیوٹرل وینیو پر ہوگا ، میں اے سی سی صدر کے طور پر یہ کہہ رہا ہوں ، ہم ( ہندوستان) وہاں ( پاکستان ) نہیں جاسکتے ، وہ یہاں نہیں آسکتے۔ پہلے بھی ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جا چکا ہے ۔
بتادیں کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم آخری مرتبہ 2005-06 میں پاکستان کے دورے پر گئی تھی۔ تب ہندوستان نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 4-1 سے شکست دی تھی ۔ اس کے بعد سے اب تک ٹیم انڈیا پاکستان نہیں گئی ہے۔ وہیں پاکستانی ٹیم آخری مرتبہ 2012 میں ہندوستان آئی تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔