உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات

    Asia Cup 2022: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات ۔ (AP)

    Asia Cup 2022: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات ۔ (AP)

    Mohammad Rizwan On India vs Pakistan Match: محمد رضوان نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندوستان کے خلاف میچ ہمیشہ دباؤ والا ہوتا ہے۔ پوری دنیا دیکھتی ہے۔ ایشیا سے باہر بھی لوگ اس کا انتظار کرتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | karachi
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی خود اعتمادی ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے کافی بڑھی ہوئی ہے۔ رضوان نے ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کی بڑی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سپر 4 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ پہلے ہی میچ میں ہندوستان سے ہوگا۔ یہ میچ اتوار (4 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا گیندباز پھر قہر ڈھانے کیلئے ہے تیار، ہوسکتا ہے ہندوستان سے مقابلہ


      محمد رضوان نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندوستان کے خلاف میچ ہمیشہ دباؤ والا ہوتا ہے۔ پوری دنیا دیکھتی ہے۔ ایشیا سے باہر بھی لوگ اس کا انتظار کرتے ہیں۔ دباؤ ہندوستان اور ہم پر برابر ہوگا، لیکن نتیجہ ان کے حق میں ہوگا جو ہمت دکھائے گا اور پرسکون رہے گا۔ ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں 28 ستمبر کو آمنے سامنے ہوئی تھیں، جس میں ہندوستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ پاکستان نے لیگ مرحلے میں دو میچ کھیلے جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے لیجنڈ نے روہت پر سادھا نشانہ، کیا آپ کو ہانگ کانگ سے ہارنے کا تھا ڈر


      محمد رضوان کے مطابق میں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ میچ ہندوستان کے خلاف ہو یا ہانگ کانگ کے خلاف، یہ صرف بلے اور گیند کا میچ جب ہے۔ اس لئے نارمل رہنے کی ضرورت ہے۔ ہاں یہ ایک بڑا مقابلہ ہوگا، ہمارا کنفیڈنس بڑھا ہوا ہے، لیکن ہمارے ہاتھ میں صرف محنت ہے۔ نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔ محمد رضوان نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں ناٹ آوٹ 78 رنز بنائے تھے ۔

      ایشیا کپ کے لیگ مرحلہ کی بات کریں تو ہندوستان نے اپنے دونوں میچ جیت کر سپر 4 میں جگہ بنائی ہے جبکہ پاکستان ہانگ کانگ کے خلاف جیت درج کر کے اس راؤنڈ میں پہنچا ہے۔ سپر 4 کے میچز 3 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں لیگ مرحلے میں بھی آمنے سامنے آچکی ہیں، جہاں افغانستان نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلہ میں شکست دی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: