ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرانے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا بڑا بیان ، کہی یہ بات

وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہم نے ٹیم کے اندر کبھی طویل سفر کو لے کر بات نہیں کی ۔ ہم کوئی بہانا نہیں چاہتے ۔ ہم صرف اپنی جیت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 24, 2020 10:44 PM IST
  • Share this:
نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرانے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا بڑا بیان ، کہی یہ بات
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : اے پی ۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کو جمعہ کو پہلے ٹی - 20 میں چھ وکٹ سے شکست دینے کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے دو دن کے اندر فتح حاصل کرنا انتہائی خوشگوار احساس ہے ۔ ہندستان نے پہلے ٹی - 20 میں میزبان نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔ کپتان نے میچ کے بعد کہا کہ ہم نے اس مقابلے کا لطف لیا ۔ یہاں پہنچنے کے دو دن کے اندر جیتنا انتہائی خوشگوار تجربہ ہے ۔ یہاں کھیلنے سے بھی ایسا لگ رہا تھا کہ 80 فیصد شائقین ہماری حمایت میں آئے ہیں اور جب آپ 200 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کر رہے ہوں ، تو آپ کو ایسی حمایت کی ضرورت پڑتی ہے۔


وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہم نے ٹیم کے اندر کبھی طویل سفر کو لے کر بات نہیں کی ۔ ہم کوئی بہانا نہیں چاہتے ۔ ہم صرف اپنی جیت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں ٹی -20 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ایسی پچ پر ایک وقت لگ رہا تھا کہ 230 تک اسکور بن سکتا ہے ، لیکن ہم نے انہیں اس سے کم پر روک دیا ، جس کے لئے گیند بازوں کی تعریف کی جانی چاہئے ۔


ناٹ آؤٹ 58 رن کی نصف سنچری اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا خطاب جیتنے والے شريس ایئر نے کہا کہ غیر ملکی زمین پر میچ جیتنا واقعی اچھا تجربہ ہے اور ناٹ آؤٹ رہ کر میچ ختم کرنا اور بھی خوشگوار ہے ۔ ہم نے جلد ہی وکٹ گنوا دیئے تھے اور ٹیم کو بڑی شراکت کی ضرورت تھی ۔ ہمیں پتہ تھا کہ ہم یہاں اسکور بنا سکتے ہیں ، کیونکہ یہ چھوٹا میدان ہے ۔ ٹیم آگے کے میچوں میں بھی ایسے ہی حمایت کی امید کرتی ہے ۔


ادھر میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ آج کے مقابلے میں بہت مثبت باتیں بھی ہوئیں۔ یہاں ہدف کا دفاع تھوڑا مشکل ہے ، کیونکہ اس پچ پر تھوڑی شبنم ہے ۔ ہمیں پتہ تھا کہ ٹیم کو اس پچ پر 200 سے زیادہ کا اسکور بنانا ہوگا ، لیکن مقابلے کو جیتنے کا کریڈٹ مکمل طور پر ہندستان کو جاتا ہے ۔
First published: Jan 24, 2020 10:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading