உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    SL vs PAK: جے سوریہ کے 'پنچ' سے سہما پاکستان، بابر اینڈ کمپنی کو سری لنکا میں ملی شرمناک ہار

    SL vs PAK: جے سوریہ کے 'پنچ' سے سہما پاکستان، بابر اینڈ کمپنی کو سری لنکا میں ملی شرمناک ہار (slc/twitter)

    SL vs PAK: جے سوریہ کے 'پنچ' سے سہما پاکستان، بابر اینڈ کمپنی کو سری لنکا میں ملی شرمناک ہار (slc/twitter)

    Sri Lanka vs Pakistan: سری لنکا نے اسپنرس پربھات جے سوریہ اور رمیش مینڈس کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 246 رنز سے بڑی شکست دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سری لنکا نے اسپنرس پربھات جے سوریہ اور رمیش مینڈس کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 246 رنز سے بڑی شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی سیریز 1-1 کی برابری پر ختم ہوئی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پربھات جے سوریہ نے 5 جبکہ رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 176 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے پاکستان کی ٹیم پانچویں اور آخری روز 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مہمان پاکستانی ٹیم نے پانچویں روز 85 رنز کے اندر اپنی 8 وکٹیں گنوا دیں۔

      سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز کو 8 وکٹوں پر 360 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی ۔ وہیں پاکستان اپنی پہلی اننگز 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو ریکارڈ 508 رنز کا ہدف ملا تھا۔ دوسری اننگز میں ان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 81 رنز بنائے جب کہ امام الحق 49 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شیکھر دھون نے ایک اور بڑا مقام حاصل کیا، سچن اور سہواگ کے برابر پہنچے


      31 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسپنر پربھات جے سوریہ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ جے سوریہ نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کل 17 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازی رہے ۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رمیش مینڈس رہے، جنہوں نے 12 وکٹیں اپنے نام کیں۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے دھننجے ڈی سلوا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں بیسٹ بننے کے بے حد قریب، کوہلی بہت پیچھے چھوٹے


      کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی دوسری اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں نے اسکور کو 176 رنز تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد رضوان کا صبر بھی جواب دے گیا اور پربھات جے سوریہ نے انہیں 37 رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فواد عالم صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان نے چار رنز بنائے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری۔ یاسر شاہ 25 گیندوں پر 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

      پربھات جے سوریہ، جنہیں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مین آف دی سیریز قرار دیا گیا، نے کہا: "میں نے سخت محنت کی اور اپنا حوصلہ برقرار رکھا۔ محنت کا جو پھل ملا ، میں اس سے خوش ہوں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: