اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرکٹر نے ICU سے والد کو لکھا خط، مجھے کھیلنے سے مت روکنا، لیکن زندگی کی جنگ۔۔۔۔

     وہ صرف 28 سال کے تھے اور ٹیم انڈیا کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ تقریباً 2 ہفتے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انہوں نے دم توڑ دیا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا، وہ یہاں بول نہیں پارہے تھے لیکن۔۔۔

    وہ صرف 28 سال کے تھے اور ٹیم انڈیا کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ تقریباً 2 ہفتے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انہوں نے دم توڑ دیا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا، وہ یہاں بول نہیں پارہے تھے لیکن۔۔۔

    وہ صرف 28 سال کے تھے اور ٹیم انڈیا کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ تقریباً 2 ہفتے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انہوں نے دم توڑ دیا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا، وہ یہاں بول نہیں پارہے تھے لیکن۔۔۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ہماچل پردیش کے تیز گیند باز سدھارتھ شرما (Sidharth Sharma) کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا۔ وہ صرف 28 سال کے تھے اور ٹیم انڈیا کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ تقریباً 2 ہفتے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انہوں نے دم توڑ دیا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا، وہ یہاں بول نہیں پارہے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے والد کو خط بھی لکھا تھا۔ حالانکہ یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ انہوں نے دسمبر میں ایڈن گارڈنز، کولکاتہ میں بنگال کے خلاف رنجی ٹرافی کا آخری میچ کھیلا تھا اور اننگز میں 5 وکٹوں سمیت کل 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

      سدھارتھ شرما رنجی ٹرافی کے لئے کھیلنے کے لیے پوری طرح فٹ تھے۔ انہوں نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو 2017-18 میں کیا تھا۔ اسپورٹس اسٹار سے بات کرتے ہوئے سدھارتھ کے ساتھی پرشانت چوپڑا نے بتایا کہ جب سدھارتھ آئی سی یو میں تھے تو وہ ہوش میں تھے لیکن بول نہیں سکتے تھے۔ چنانچہ اس نے نرس سے کاغذ لانے کو کہا اور اس نے اپنے والد کو خط لکھا۔ سدھارتھ نے لکھا، مجھے کرکٹ کھیلنے سے روکنا مت، مجھے کھیلنے دینا اور ہمارے منیجر وہاں موجود تھے اور جب انہوں نے ہمیں یہ بتایا تو ہم اپنے آنسو نہ روک سکے۔ حالانکہ اس کے بعد سدھارتھ دوبارہ میدان پر نہیں اتر سکے۔

      ریشبھ پنت کی اسپتال سے کب ہوگی چھٹی اور میدان پر واپسی؟ جانئے کیا یے اپڈیٹ

      والد فوج میں ہیں
      سدھارتھ شرما کے والد فوج میں ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ سدھارتھ کرکٹ کھیلے۔ پرشانت چوپڑا نے کہا کہ ہم اسے لو چارجر کہتے تھے۔ وہ زیادہ تر اس گانے پر ڈانس کرتا تھا، اس لیے سب اسے اسی نام سے پکارنے لگے۔ جب اس نے رنجی ٹرافی میں ڈیبیو کیا تو وہ میرا روم میٹ تھا لیکن پھر وہ کچھ وقت کے لیے باہر ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سدھارتھ واپس آئے اور وجے ہزارے ٹرافی کے ناک آؤٹ کے دوران اہم کردار ادا کیا۔ اس نے ہمیں چیمپئن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

       

       

      روہت شرما نے ٹیم انڈیا کیلئےکھیلے ہیں سب سےزیادہ ٹی 20 میچ، وراٹ اور دھونی کانام بھی شامل

       

      سدھارتھ شرما نے 6 فرسٹ کلاس میچوں میں 22 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 69 رنز کے عوض 5 وکٹیں تھیں۔ لسٹ اے کرکٹ کی بات کریں تو انہوں نے 6 میچوں میں 8 وکٹ اپنے نام کئے۔ بی سی سی آئی سمیت کئی ہندوستانی تجربہ کاروں نے سدھارتھ کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ ٹیم کے ساتھ کھلاڑی ابھی تک صدمے میں ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: