PSL 2022: شاہد آفریدی ٹیم کے میچ سے ایک دن پہلے کورونا پازیٹیو، ایک کپتان بھی متاثر
PSL 2022: شاہد آفریدی ٹیم کے میچ سے ایک دن پہلے کورونا پازیٹیو، ایک کپتان بھی متاثر (Shoaib Akhtar/Twitter)
PSL 2022: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا جمعرات کی شام سے آغاز ہو رہا ہے ۔ لیکن اس سے پہلے ہی لیگ سے وابستہ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبریں سامنے آنی شروع ہو گئی ہیں ۔
نئی دہلی : پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا جمعرات کی شام سے آغاز ہو رہا ہے ۔ لیکن اس سے پہلے ہی لیگ سے وابستہ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبریں سامنے آنی شروع ہو گئی ہیں ۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) بھی متاثر پائے گئے ہیں ۔ وہاب ایک روز قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور فی الحال آئسولیشن میں ہیں ۔ اب وہ جمعہ کو آفریدی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹیم کے افتتاحی میچ میں نہیں کھیلیں گے ۔ ان کی جگہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ جمعرات کی شام کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
ادھر کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور غیر ملکی کھلاڑی جورڈن تھامسن بھی لیگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں ۔
شاہد آفریدی کو اب 7 دنوں تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا اور منفی رپورٹ آنے کے بعد ہی وہ اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہو سکیں گے ۔ آفریدی لیگ کے پہلے 4 میچوں میں نہیں اتر پائیں گے ۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ آفریدی کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔ آخری مرتبہ جون 2020 میں وہ وبا کے دوران لوگوں کی مدد کرتے ہوئے وائرس کا شکار ہوگئے تھے ۔
شاہد نے ٹویٹ کرکے اپنے کورونا متاثر ہونے کی اطلاع دی ۔ انھوں نے لکھا : بدقسمتی سے میری کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ، لیکن کوئی علامت نہیں ہے ۔ انشاء اللہ جلد ٹھیک ہونے کی امید ہے ۔ منفی رپورٹ آنے کے بعد میں جلد از جلد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کروں گا۔ #HBLPSL7 میں شامل تمام ٹیموں کو میری نیک خواہشات ۔ میں اپنے آخری پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ میں اپنا سب کچھ دینے کے لیے پرعزم ہوں۔
I have unfortunately tested positive but have no symptoms at all. InshALLAH hope to recover soon, test negative and rejoin QG as soon as possible. Good luck to all teams in #HBLPSL7 I'm committed to giving it my all in my last PSL edition. pic.twitter.com/wCiEb5laZS
آفریدی نے کمر میں درد کے باعث پی ایس ایل کا بائو ببل چھوڑ دیا تھا ۔ وہ بدھ کو میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے تھے ، لیکن اس کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ وہ فی الحال گھر میں آئیسولیٹ ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔