ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں کیرون پولارڈ، ایک ہی میچ میں حاصل کی دو بڑی کامیابی، دنیا کررہی سلام
ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں کیرون پولارڈ، ایک ہی میچ میں حاصل کی دو بڑی کامیابی، دنیا کررہی سلام (Kieron Pollard/Instagram)
PSL 2023 : پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا جوش شائقین میں چھایا ہوا ہے۔ کیریبین طوفانی آل راؤنڈر کیرون پولارڈ لیگ میں نظر آ رہے ہیں۔ پی ایس ایل 2023 میں وہ ملتان سلطانز کی ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔
نئی دہلی : پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا جوش شائقین میں چھایا ہوا ہے۔ کیریبین طوفانی آل راؤنڈر کیرون پولارڈ لیگ میں نظر آ رہے ہیں۔ پی ایس ایل 2023 میں وہ ملتان سلطانز کی ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا پچھلا میچ 4 مارچ کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلا۔ اس دوران 28 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ان کے بلے سے 39 رنز نکلے۔
لاہور قلندرز کے خلاف 39 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ پولارڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 12000 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پولارڈ نے اپنے کیریئر میں اب تک کل 620 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران 550 اننگز میں 31.14 کی اوسط سے ان کے بلے سے 12023 رنز نکل چکے ہیں۔ پولارڈ کے نام ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک سنچری اور 56 نصف سنچریاں ہیں۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 150.30 ہے۔
یہی نہیں لاہور قلندرز کے خلاف تین شاندار چھکے لگانے کے بعد وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 800 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اب ان سے آگے صرف کرس گیل ہیں۔ گیل نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 463 میچز کھیل کر 455 اننگز میں 1056 چھکے لگائے ہیں۔
پولارڈ نے 620 میچ کھیلتے ہوئے 550 اننگز میں 800 چھکے لگائے ہیں۔ آندرے رسل تیسری پوزیشن پر ہیں۔ رسل اب تک 587 چھکے لگا چکے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔