PSL 2023: پہلے توڑا بلا، پھر اکھاڑا اسٹمپ، بابر اعظم کو بھی نہیں چھوڑا، شاہین شاہ آفریدی نے ڈھایا قہر، دیکھئے ویڈیو
PSL 2023: پہلے توڑا بلا، پھر اکھاڑا اسٹمپ، بابر اعظم کو بھی نہیں چھوڑا، شاہین شاہ آفریدی نے ڈھایا قہر، دیکھئے ویڈیو (Lahore Qalandars/Twitter)
PSL 2023 : پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پھر ثابت کیا کہ کیوں ان کا شمار دنیا کے بہترین تیز گیندبازوں میں ہوتا ہے ۔ آفریدی نے میچ میں نہ صرف پانچ وکٹ لئے بلکہ اپنی گیندوں کی رفتار سے بلے باز کے ذہن میں خوف بھی پیدا کردیا ۔
نئی دہلی : پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پھر ثابت کیا کہ کیوں ان کا شمار دنیا کے بہترین تیز گیندبازوں میں ہوتا ہے ۔ آفریدی نے میچ میں نہ صرف پانچ وکٹ لئے بلکہ اپنی گیندوں کی رفتار سے بلے باز کے ذہن میں خوف بھی پیدا کردیا ۔ بابر اعظم اور ان کی ٹیم نے آفریدی کے آگے گھٹنے ٹیک دئے ۔
پی ایس ایل کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وہاب ریاض نے دوسرے ہی اوور میں مرزا بیگ کو آوٹ کرکے قلندرس کو سات رنز پر پہلا جھٹکا دیدیا ۔ اس کے بعد فخر زمان کے ساتھ اسد شفیق نے مورچہ سنبھالا ۔ دونوں نے پشاور کے گیندبازوں کی جم کر دھنائی کرتے ہوئے 13 اوورز میں ٹیم کا اسکور 127 رنز تک پہنچا دیا ۔ اسد نے 41 اگیندوں میں پانچ اور پانچ چھکے لگاکر 75 رنز بنائے ۔ فخر چار رنز سے سنچری سے چوک گئے ۔ انہوں نے 45 گیند میں 213 کے اسٹرائیک ریٹ سے 96 رنز بنائے ۔ اس میں تین چوکے اور دس چھکے شامل تھے ۔ سیم بلنگس 23 گیند میں 47 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ لاہور نے مقررہ اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 241 رنز بنائے ۔
پشاور زلمی کیلئے اوپننگ کرنے بابر اعظم اور محمد حارث میدان میں اترے۔ شاہین آفریدی کی پہلی کی گیند دیکھ کر حارث کے چہرے کی ہوائیاں اڑ گئیں ۔ تیزی سے اندر آتی گیند نے حارث کا بلا بیچ سے توڑ دیا ۔ بلے کا ہینڈل حارث کے ہاتھ میں تھا اور باقی کافی دور زمین پر ۔ شاہین کی اگلی گیند ان سوئنگ یارکر تھی، جس پر حارث بلا تک نہیں لگا سکے اور ان کے اسٹمپ اکھڑ گئے۔ اسی دو گیندوں نے میچ کی سمت طے کردی ۔
First ball: Bat broken ⚡
Second ball: Stumps rattled 🎯
شاہین آفریدی یہی نہیں رکے اور انہوں نے اگلے ہی اوور میں بابر اعظم کی بھی گلیاں اڑا دیں ۔ بابر گیند کی رفتار اور سوئنگ سے پوری طرح چوک گئے اور سات رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ شاہین نے اس کے بعد ڈیتھ اوورز میں بھی قہر ڈھایا ۔ انہوں نے 17 اوور میں وہاب ریاض اور 19 اوور میں سعد مسعود اور جیمی نیشم کو اپنا شکار بنایا ۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ۔ پشاور زلمی 20 اوورز میں نو وکٹ کھوکر 201 رنز ہی بناسکی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔