உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PSL کے چیمپئن کو ملی اتنے کروڑ کی انعامی رقم، IPL میں اس سے 4 گنا زیادہ تو صرف راشد خان لے اڑے

    لاہور نے شاہین آفریدی (Shaheen Afridi)  کی کپتانی میں پہلی بار ٹی ٹوینٹی لیگ کا خطاب اپنے نام کیا ۔  (AFP)

    لاہور نے شاہین آفریدی (Shaheen Afridi) کی کپتانی میں پہلی بار ٹی ٹوینٹی لیگ کا خطاب اپنے نام کیا ۔ (AFP)

    پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) کے رواں سیزن کے میچز ختم ہو گئے ہیں ۔ فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز (Lahore Qalandars vs Multan Sultans) کو شکست دی۔ لاہور نے شاہین آفریدی (Shaheen Afridi) کی کپتانی میں پہلی بار ٹی ٹوینٹی لیگ کا خطاب اپنے نام کیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) کے رواں سیزن کے میچز ختم ہو گئے ہیں ۔ فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز (Lahore Qalandars vs Multan Sultans)  کو شکست دی۔ لاہور نے شاہین آفریدی (Shaheen Afridi)  کی کپتانی میں پہلی بار ٹی ٹوینٹی لیگ کا خطاب اپنے نام کیا ۔ خطاب جیتنے پر لاہور کو تقریباً 3.40 کروڑ روپے ملے جبکہ ملتان سلطانز کو تقریباً 1.36 کروڑ روپے ملے۔ یعنی دونوں ٹیموں کو 4.76 کروڑ روپے ملے۔ وہیں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو گجرات ٹائٹنز  (Gujarat Titans) نے 15 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یعنی پی ایس ایل کے چیمپئن کی انعامی رقم سے 4 گنا زیادہ رقم تو راشد کو ملی ہے ۔

      راشد خان اور لاہور قلندرز کی بحث یہاں اس لئے ہورہی ہے ، کیونکہ وہ پی ایس ایل میں اسی ٹیم کا حصہ تھے۔ لیکن بین الاقوامی سیریز کی وجہ سے وہ فائنل نہیں کھیل سکے تھے ۔ پاکستان سپر لیگ کا یہ ساتواں سیزن ہے۔ 2016 میں اس کی شروعات ہوئی تھی ۔ اس میں کل 6 ٹیمیں شامل ہوتی ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دو مرتبہ خطاب جیت چکی ہے۔

      وہیں آئی پی ایل کی بات کریں تو اس کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی۔ آئی پی ایل 2022 کا آغاز 26 مارچ سے ہونے جا رہا ہے۔ 15ویں سیزن سے 8 کی بجائے 10 ٹیمیں میدان میں اتر رہی ہیں ۔ کل 74 میچز ہوں گے۔ آئی پی ایل کے بعد ہی دنیا کے بیشتر ممالک میں ٹی ٹوینٹی لیگ کے میچز شروع ہوئے۔ آئی پی ایل دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ بھی ہے ۔

      وہیں اگر آئی پی ایل کی انعامی رقم کی بات کی جائے تو اس میں چیمپئن ٹیم کو 20 کروڑ ملتے ہیں۔ یعنی پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم سے تقریباً 6 گنا زیادہ رقم ۔ پی ایس ایل کے پچھلے سیزن کے میچز کورونا کی وجہ سے یو اے ای میں کرانے پڑے۔ وہیں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے راؤنڈ کے میچ بھی یو اے ای میں ہی کھیلے گئے تھے ۔

      تاہم آئی پی ایل کے رواں سیزن کے لیگ راؤنڈ کے 70 میچز صرف ممبئی اور پونے میں ہی ہوں گے۔ پلے آف کے چار میچ کے وینیو کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: