IPL 2022 : لکھنو سپر جائنٹس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 75 رن سے روند کر ٹاپ پر کیا قبضہ
IPL 2022 : لکھنو سپر جائنٹس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 75 رن سے روند کر ٹاپ پر کیا قبضہ (LSG/Twitter)
LSG vs KKR Match Report and Highlights: لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل کے 53ویں میچ میں کولکاتہ کو 75 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ لکھنؤ کے 177 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی ٹیم 14.3 اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پونے : لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل کے 53ویں میچ میں کولکاتہ کو 75 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ لکھنؤ کے 177 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی ٹیم 14.3 اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے تیز گیند باز آویش خان اور جیسن ہولڈر نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ آویش کو ان کی شاندار گیند بازی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ 11 میچوں میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی آٹھویں جیت ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت والی ٹیم کے 11 میچوں میں 8 جیت سے 16 پوائنٹس ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کے بھی 16 پوائنٹس ہیں ، لیکن نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے لکھنؤ کی ٹیم ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں یہ گیارہ میچوں میں کے کے آر کی ساتویں شکست ہے۔ کولکاتہ کے تین بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔
177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے کے آر کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ مجموعی اسکور میں ایک رن بھی شامل نہیں ہوا تھا کہ محسن خان نے سلامی بلے باز بابا اندرجیت کو آیوش بدونی کے ہاتھوں کیچ کروا کر کے کے آر کو بڑا جھٹکا دیا۔ کپتان شریس ائیر بھی 11 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ شریس 6 رنز کے ذاتی اسکور پر بدونی کے ہاتھوں دشمنتھا چمیرا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ایرون فنچ 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ جیسن ہولڈر کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
کے کے آر نے اپنا چوتھا وکٹ نتیش رانا کی شکل میں کھویا۔ آویش خان نے نتیش کو 2 رنز کے ذاتی اسکور پر بولڈ کردیا ۔ کے کے آر کا چوتھا وکٹ 25 کے اسکور پر گرا۔ رن ریٹ کو تیز کرنے کی کوشش میں رنکو سنگھ ، روی بشنوئی کی گیند پر کرونال پانڈیا کو کیچ تھما بیٹھے ۔ رنکو نے 10 گیندوں میں 6 رنز بنائے۔ آندرے رسل نے 19 گیندوں میں 45 رنز ضرور بنائے ، لیکن آویش خان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ انوکول رائے کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے ۔
اس سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس نے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک (50 رنز) کی نصف سنچری اور دیپک ہڈا (41 رنز) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت داری اور 19ویں اوور میں بنے 30 رنز کی مدد سے 7 وکٹ پر 176 رنز بنائے۔ پہلے ہی اوور میں شاندار فارم میں چل رہے کپتان لوکیش راہل کا وکٹ گنوانے والی لکھنو سپرجائنٹس کیلئے ان دونوں کے علاوہ مارکس اسٹوئنس نے 14 گیندوں میں لگاتار تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز اور کرونال پانڈیا نے 25 رنز بنائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔