اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر! راہل دراوڑ بنے ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ، نیوزی لینڈ سیریز سے سنبھالیں گے کمان

    Team India New Coach : دراوڑ ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز سے ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔ راہل دراوڑ فی الحال بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہل دراوڑ ٹیم انڈیا نے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد موجودہ کوچ روی شاستری کی مدت کار ختم ہورہی ہے ۔ دراوڑ ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز سے ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔ راہل دراوڑ فی الحال بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ کئی جونیئر کھلاڑیوں کو تیار کرنے کا کریڈٹ انہیں دیا جاتا ہے ۔ دراوڑ کا قرار پہلے 2023 تک کیلئے ہوگا۔

      دراوڑ کے بھروسہ بھند پارس مہامبرے کو ٹیم انڈیا کا گیند بازی کوچ بنایا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ وکرم راٹھور ٹیم کے بلے بازی کوچ بنے رہیں گے جبکہ فیلڈنگ کوچ آر شری دھر کے بدلاو کو لے کر کوئی نام اب تک طے نہیں ہوا ہے ۔ راٹھور نے دوبارہ بلے بازی کوچ عہدہ کیلئے اپلائی بھی کردیا ہے ۔

      دراوڑ کو بطور تنخواہ 10 کروڑ روپے ملیں گے ۔ انہیں گزشتہ ماہ ہی این سی اے سربراہ کے طور پر پھر سے منتخب کیا گیا تھا ، لیکن ہندوستانی کرکٹ کو آگے لے جانے کیلئے بی سی سی آئی کو ایک مضبوط امیدوار کی ضرورت تھی ۔ گنگولی اور جے شاہ کی نظر میں یہ کام دراوڑ سے بہتر کوئی انجام نہیں دے سکتا تھا ۔ اس لئے انہیں اس رول کیلئے منتخب کیا گیا ۔

      راہل دراوڑ نیوزی لینڈ سیریز سے یہ ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔ ٹیم انڈیا کو نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ سے تین ٹی ٹوینٹی اور دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: