ٹیم انڈیا کے کوچ دراوڑ سے بنگلہ دیش کے بالنگ کوچ نے سرعام مانگی معافی، جانئے پورا معاملہ
ٹیم انڈیا کے کوچ دراوڑ سے بنگلہ دیش کے بالنگ کوچ نے سرعام مانگی معافی، جانئے پورا معاملہ (PIC: AP)
India vs Bangladesh: دو دہائیوں سے زیادہ وقت گزر جانے کے بعد موجودہ وقت میں بنگلہ دیش کے گیند بازی کوچ ایلن ڈونالڈ نے دراوڑ سے ان کے خراب رویہ کیلئے عوامی معافی مانگی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ڈونالڈ نے ہندوستان کے ہیڈ کوچ کو ڈنر کیلئے مدعو کیا ہے
نئی دہلی : اپنے کھیل میں دنوں میں جنوبی افریقہ کے جارحانہ کھلاڑی ایلن ڈونالڈ کو دنیا کے سب سے خطرناک تیز گیند بازوں میں سے ایک مانا جاتا تھا ۔ سابق پروٹیز اسپیڈ اسٹار مخالف بلے باز کو اپنی سلیجنگ سے بھی ڈراتے تھے ۔ ڈونالڈ کے سلیجنگ کے قصے بھی کرکٹ کی دنیا میں کافی مشہور رہے ہیں ۔ لیکن اب کئی سالوں بعد اس سابق گیند باز نے اپنے اس رویہ کیلئے ہندوستان کے چیف کوچ راہل دراوڑ سے معافی مانگی ہے ۔ ڈونالڈ کی اس عوامی معافی پر دراوڑ نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔
عظیم بلے باز اور ہندوستان کے موجودہ کوچ دراوڑ 1997 میں ڈربن میں ون ڈے میچ کے دوران ڈونالڈ کی اسپیڈ اور سلیجنگ کے شکار ہوئے تھے ۔ دو دہائیوں سے زیادہ وقت گزر جانے کے بعد موجودہ وقت میں بنگلہ دیش کے گیند بازی کوچ ایلن ڈونالڈ نے دراوڑ سے ان کے خراب رویہ کیلئے عوامی معافی مانگی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ڈونالڈ نے ہندوستان کے ہیڈ کوچ کو ڈنر کیلئے مدعو کیا ہے ۔
سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈونالڈ نے اعتراف کیا کہ ڈربن میں ون ڈے میچ کے دوران دراوڑ کی سلیجنگ کرتے ہوئے انہوں نے حد پار کردی تھی ۔ ڈونالڈ نے کہا کہ ڈربن میں ایک انتہائی خراب واقعہ پیش آیا ، جس کے بارے میں میں بات نہیں کرنا چاہتا ۔ وہ ( راہل دراوڑ) اور سچن ہمیں پوری طرح سے پریشان کررہے تھے، میں نے حد کو تھوڑی پار کرلی ، میرے پاس راہل کیلئے احترام کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں باہر جاکر راہل کے ساتھ بیٹھنا چاہتا ہوں اور اس دن جو ہوا اس کیلئے پھر سے معذرت کرنا چاہتا ہوں ۔ مجھے بس کچھ بے وقوفی کرنی تھی، جس سے حقیقت میں ان کی وکٹ مل جائے ، لیکن اس دن میں نے جو کہا، اس کیلئے میں اب بھی معافی مانگتا ہوں ۔ کیا شخص ہے، کتنا اچھا شخص ہے، تو راہل اگر آپ سن رہے ہیں تو مجھے آپ کے ساتھ ڈنر کرنا اچھا لگے گا ۔
راہل دراوڑ کو ایک الگ انٹرویو میں جب ڈونالڈ کا پیغام دکھایا گیا تو انہوں نے ڈنر کی دعوت پر جواب دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بالکل ، میں اس کیلئے تیار ہوں، خاص کر اگر وہ ادائیگی کررہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔