உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جسپریت بمراہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لے کر راہل دراوڑ نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

    جسپریت بمراہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لے کر راہل دراوڑ نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات ۔ (AP)

    جسپریت بمراہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لے کر راہل دراوڑ نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات ۔ (AP)

    Rahul Dravid On Jasprit Bumrah Injury Updates: دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بمراہ اسٹریس فریکچر کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز کے آخری دو ٹی ٹوینٹی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے زخمی تجربہ کار گیند باز جسپریت بمراہ کی فٹنس کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بمراہ اسٹریس فریکچر کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز کے آخری دو ٹی ٹوینٹی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: معین علی کے سامنے ڈیبیو کررہے گیند باز کا جلوہ،آخری اوور میں لکھی پاکستان کی جیت کی کہانی


      جسپریت بمراہ اس وقت بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ریہیب کے پروسیس سے گزر رہے ہیں ۔ بمراہ نے حال ہی میں چوٹ سے صحت مند ہوکر آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی گھریلو ٹی ٹوینٹی سیریز میں واپسی کی تھی ۔ حالانکہ وہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیل پائے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کوہلی اور بابر کے بچپن کی تصاویر وائرل، فینس نے پوچھا: کنبھ کے میلے میں بچھڑگئے تھے کیا؟


      ساوتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ سے پہلے راہل دراوڑ نے گواہاٹی میں صحافیوں سے کہا کہ جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ بمراہ آفیشیل طور پر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئے ہیں ۔ وہ ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہیں ۔ ہم آفیشیل تصدیق کا انتظار کررہے ہیں، اس لئے ابھی وہ صرف ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہیں ۔ اگلے کچھ دنوں میں ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوسکتا ہے ۔ جیسے ہی ہمیں کوئی آفیشیل جانکاری ملے گی ، ہم آپ کے ساتھ شیئر کریں گے ۔ ایسے میں ہیڈ کوچ دراوڑ کے اس بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ جسپریت بمراہ کے آسٹریلیا جانے کی امید برقرار ہے ۔

      اس سے پہلے سوربھ گنگولی نے جعہ کو کہا تھا کہ جسپریت بمراہ ابھی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوگا ۔ بمراہ آسٹڑیلیا جائیں گے یا نہیں، اس پر فیصلہ دو یا تین دنوں میں لیا جاسکتا ہے ۔ ان کو ورلڈ کپ سے باہر مت رکھئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: