کرکٹ کھلاڑیوں کو فینس کافی پیار کرتے ہیں اور وہ ان کی پوجا تک کرتے ہیں ۔ حالانکہ کچھ فینس تو حد سے آگے بڑھ اجاتے ہیں ، جس کی وجہ سے کرکٹر اکثر پریشان بھی ہوجاتے ہیں ۔ کچھ ایسا ہی ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور دیوار کے نام سے مشہور راہل دراوڑ (Rahul Dravid) کے ساتھ بھی ہوا تھا ۔ راہل دراوڑ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے گھر پر ایک انجان لڑکی آگئی تھی اور اس نے اپنا گھر بار سب کچھ چھوڑ دیا تھا ۔
راہل دراوڑ نے وکرم سٹھائے کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک خاتون فین کا واقعہ وہ زندگی میں کبھی نہیں بھول پائیں گے ۔ راہل دراوڑ نے بتایا کہ جب وہ نئے نئے کرکٹر بنے تھے ، تو ان کے والدین ہر فین کو گھر کے اندر داخل ہونے دیتے تھے اور اس وجہ سے راہل دراوڑ کو ان سے ملنا پڑتا تھا ۔ ایک مرتبہ حیدرآباد سے ایک لڑکی راہل دراوڑ کے گھر پر آگئی ۔ راہل دراوڑ نے کہا کہ میں ایک دورے سے آیا تھا اور دن میں اپنے گھر میں سورہا تھا ۔ جب میں اٹھا تو میرے والدین نے کہا کہ تم سے ملنے ایک فین حیدرآباد سے آئی ہے ۔ وہ یہاں ڈیڑھ گھنٹے سے انتظار کررہی ہے ۔ مجھے لگا کہ وہ صرف میرا آٹوگراف اور فوٹو لے کر چلی جائے گی ۔ راہل دراوڑ نے مزید بتایا کہ میں نے اس لڑکی سے بات چیت کی اور اس کے بعد اس نے گھر سے جانے سے ہی انکار کردیا ۔ اس نے بتایا کہ میں اپنا گھر چھوڑ کر یہاں آئی ہوں اور اب میں آپ کے ساتھ ہی رہوں گی ۔ اس کے ساتھ کافی بات چیت کی اور آخر میں پولیس بلانی پڑگئی ، جس کے بعد ہی وہ گھر سے گئی ۔ ہم نے اس کے والدین کو بھی بتادیا ۔
راہل دراوڑ نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ان کے والدین کی آنکھیں کھل گئیں اور پھر وہ کسی بھی فین کو گھر کے اندر نہیں آنے دیتے تھے ۔ بتادیں کہ راہل اپنے زمانہ میں لڑکیوں کے درمیان کافی مشہور تھے ۔ راہل دراوڑ کئی ٹی وی اشتہارات میں بھی آتے تھے ، جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا تھا ۔ راہل دراوڑ کو ٹیم انڈیا کا چاکلیٹی بوائے کہا جاتا تھا اور وہ اس کے ساتھ ساتھ کافی پرسکون طبیعت کے شخص تھی تھے ، جس کی وجہ سے فینس انہیں اور بھی زیادہ پسند کرتے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔