رمیز راجہ کی آئی سی سی کو یقین دہانی، ہندوستان میں ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں: ذرائع
رمیز راجہ کی آئی سی سی کو یقین دہانی، ہندوستان میں ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا کوئی فصلہ نہیں: ذرائع۔ (AFP)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی افسران کو بتایا ہے کہ ان کے سامنے اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی اس پڑوسی ملک کو ایشیا کپ کے لئے اپنی ٹیم بھیجنے کا دباو بنانے کے لئے دی تھی ۔
نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی افسران کو بتایا ہے کہ ان کے سامنے اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی اس پڑوسی ملک کو ایشیا کپ کے لئے اپنی ٹیم بھیجنے کا دباو بنانے کے لئے دی تھی ۔ اس کی جانکاری ذرائع نے دی ہے ۔ ایشیائی کرکٹ کونسل نے 50 اوورز کے ایشیا کپ کےلئے 2023 مرحلہ کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو دئے ہیں، جو ہندوستان میں اکتوبر ۔ نومبر 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ہوگا ۔
اکتوبر میں اے سی سی صدر اور بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ ہندوستان اگلے سال 50 اوورز کے ایشیا کپ کے لئے دورہ نہیں کرے گا، جس کے ستمبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے بعد پی سی بی نے ورلڈ کپ سے ہٹنے کی دھمکی دی تھی ، لیکن پتہ چلا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی افسران کو بتایا کہ بورڈ نے ہندوستان میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم نہیں بھیجنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔
چیف ایگزیکٹو افسر جوزیف الارڈس سمیت آئی سی سی افسر انگلینڈ کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے لئے مہمان کے طور پر پاکستان میں تھے، اس کی جانکاری رکھنے والے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ رمیز نے آئی سی سی افسران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم ہندوستان نہیں بھیجنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی وہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کے حق ہے، لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ رشتوں کے پیش نظر پی سی بی نے ہندوستانی بورڈ پر ایشیا کپ کے لئے اپنی ٹیم بھیجنے کا دباو بنایا تھا ۔
ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی افسران نے رمیز راجہ کو ان کے بیان کے سلسلہ میں اپنی تشویشات بھی ظاہر کی کہ اگر ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں حصہ نہیں لے گی تو پاکستان بھی اگلے سال ہندوستان میں ورلڈ کپ میں نہیں کھلے گا ۔ ذرائع کے مطابق رمیز نے آئی سی سی افسران کو یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے پاکستان کے دورہ نہیں کرپانے کی وجہ سے پی سی بی ملک سے 2025 چیمپئنز ٹرافی ہٹائے جانے کو بھی قبول نہیں کرے گا ۔
ذرائع نے کہا کہ رمیز نے آئی سی سی افسران کو یہ بھی یاد دلایا کہ ایگزیکٹو بورڈ (جس میں ہندوستان بھی شامل ہے) نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو دئے تھے ، اس لئے ٹورنامنٹ کے پروگرام کو لے کر کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔