اپنا ضلع منتخب کریں۔

    BCCI صدر گانگولی کے بلانے پر بھی IPL فائنل دیکھنے کیوں نہیں آئے PCB چیئرمین رمیز راجہ؟ بتائی یہ وجہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جمعہ کے روز بورڈ میٹنگ ہوئی۔ اس میں آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تقسیم کرنے کے علاوہ کئی اور اہم موضوعات پر فیصلے لئے گئے۔ اس میٹنگ کے بعد چیئرمین رمیز راجہ نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان کرکٹ رشتے سے جڑے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی چیزوں کو بدلنے میں وقت لگے گا۔ مجھے بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے دو بار آئی پی ایل فائنل دیکھنے کے لئے بلایا تھا، لیکن میں ایک وجہ سے نہیں گیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان-پاکستان کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ بیچ بیچ میں سیریز کرانے کی باتیں دونوں طرف سے اٹھی، لیکن دونوں ممالک کے تلخ رشتوں کے سبب ایسا اب تک نہیں ہو پایا۔ اس درمیان ہندوستان-پاکستان کے کرکٹ رشتوں کو لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بڑی بات کہی ہے۔ رمیز راجہ نے پی سی بی کی بورڈ میٹنگ کے بعد ہوئی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے انہیں دو بار آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے دعوت دی تھی۔ حالانکہ انہوں نے فینس کے جذباتی جڑاو اور موجودہ سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے نہیں جانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے لحاظ سے تو میرا جانا ٹھیک ہوتا، لیکن چیزوں کو ابھی بدلنے میں وقت لگے گا۔

      گزشتہ سال آئی پی ایل میں کورونا کے معاملے سامنے آنے کے بعد لیگ کا دوسرا ہاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرایا گیا تھا۔ وہیں اس سال پورا ٹورنا منٹ ہی بابو-ببل کے درمیان ہندوستان میں ہوا۔ پی سی بی چیئرمین کے مطابق، انہیں اس سال ہندوستان میں ہوئے آئی پی ایل فائنل کے علاوہ گزشتہ سال بھی سوربھ گانگولی کی طرف سے دعوت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی دوسرے سیزن سے ہی آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا ہے۔ پاکستان کے کھلاڑی سال 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں کھیلے تھے۔

      ’میرے چیئرمین بننے کے بعد پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوئی‘

      پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے پریس کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی سے متعلق بھی اپنی بات رکھی۔ انہوں نے کہا، ‘میں گزشتہ سال ستمبر میں پی سی بی کا چیئرمین بنا تھا۔ تب سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ٹسٹ کھیلنے والے باقی ممالک کے مقابلے بہتر رہی ہے۔ میرے چیئرمین بننے کے بعد سے پاکستان نے تینوں فارمیٹ کل ملاکر 24 میچ کھیلے ہیں اور اس میں سے 75 فیصد مقابلے جیتے۔ اسی مدت میں ہندوستان نے 68 فیصد اور انگلینڈ نے 45 فیصد میچ جیتے۔ یعنی پاکستان کرکٹ بہتری کی طرف جا رہا ہے۔

      اسی وجہ سے پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں بھی سدھار ہوا ہے۔ فی الحال، پاکستان ٹسٹ میں 1 مقام اوپر چڑھ کر پانچویں، ونڈے میں تیسرے اور ٹی20 میں بھی اسی مقام پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم جنوری 2017 کے بعد سے پہلی بار ونڈے میں تیسرے مقام پر پہنچی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: