پی سی بی چیف نے پھر بی سی سی آئی کو دی دھمکی، کہا: اگر ایشیا کپ پاکستان کے باہر ہوا تو...
پی سی بی چیف نے پھر بی سی سی آئی کو دی دھمکی، کہا: اگر ایشیا کپ پاکستان کے باہر ہوا تو... AFP
پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر رمیز راجہ پچھلے کچھ دنوں سے لگاتار سرخیوں میں ہیں ۔ بی سی سی آئی کو پاکستان میں آکر ایشیا کپ کھیلنے کو لے کر وہ لگاتار بیان دئے جارہے ہیں ۔ اب انہوں ایک اور دھمکی آمیز بیان دیا ہے ۔
نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر رمیز راجہ پچھلے کچھ دنوں سے لگاتار سرخیوں میں ہیں ۔ بی سی سی آئی کو پاکستان میں آکر ایشیا کپ کھیلنے کو لے کر وہ لگاتار بیان دئے جارہے ہیں ۔ اب انہوں ایک اور دھمکی آمیز بیان دیا ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم پاکستان میں جاکر میچ نہیں کھیلے گی ، اس کو لے کر بی سی سی آئی کے سکریکٹری جے شاہ نے اپنا موقف پہلے ہی واضح کردیا ہے ۔ ان کے بیان دینے کے بعد سے ہی رمیز راجہ بوکھلائے ہوئے ہیں ۔
پی سی بی چیف رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر سے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان میں آکر ایشیا کپ میں شرکت کرنے کی بات کہی ہے ۔ انہوں نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اگر ہندوستانی ٹیم پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتی ہے تو نہ آئے، اس سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے ۔
رمیز راجہ نے کہا کہ دیکھئے پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد کیوں نہیں ہوسکتا ، یہ تو ہمارا حق ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ کوئی ایسی چیز کے بارے میں بات کررہے ہیں جو ہمیں ملی نہیں ہے اور ہم اس کو حاصل کرنے کیلئے اپنا زور لگا رہے ہیں ، ہمیں تو ایشیا کپ کی میزبانی ملی ہوئی ہے ۔
صحافیوں کے ذریعہ پوچھے جانے پر کہ پاکستان سے باہر ایشیا کپ کو کرائے جانے کی بات کی جارہی ہے ، سننے میں آیا ہے کہ شاید سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ سے ہٹ سکتی ہے ، اس پر رمیز راجہ نے کہا کہ دیکھئے اگر جو وہ نہیں آتے ہیں تو نہیں آئیں گے ، اگر جو یہ ایشیا کپ کو کہیں باہر منعقد کرایا جاتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔