اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ہوگی چھٹی! پی سی بی سے آرہی ہے یہ بڑی خبر

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ہوگی چھٹی! پی سی بی سے آرہی ہے یہ بڑی خبر ۔ تصویر : AP

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ہوگی چھٹی! پی سی بی سے آرہی ہے یہ بڑی خبر ۔ تصویر : AP

    Babar Azam News: پاکستان کرکٹ ٹیم کو گھر پر کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شرمناک ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹیسٹ سیریز کے تینوں ہی مقابلے میں ہی ہار ملی ۔ بابر اعظم پاکستان کے پہلے ایسے کپتان بن گئے، جن کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ جھیلنی پڑی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہے، جس بات کی قیاس آرائی کی جارہی تھی وہی ہوا ۔ بدھ کو آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ۔ نجم سیٹھی کو پھر سے ایک مرتبہ پی سی بی چیئرمین کی کرسی مل گئی ہے ۔ اب سبھی اس بات کو لے کر چہ می گوئیاں کررہے ہیں کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کیا ہوگا ۔

      پاکستان کرکٹ ٹیم کو گھر پر کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شرمناک ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹیسٹ سیریز کے تینوں ہی مقابلے میں ہی ہار ملی ۔ بابر اعظم پاکستان کے پہلے ایسے کپتان بن گئے، جن کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ جھیلنی پڑی ۔ اس ہار کے بعد سے ہی ان کے ٹیسٹ کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی خبریں لگاتار سامنے آنے لگیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: بابر نے پونٹنگ کے تاریخی ریکارڈ کی برابری کی، محض اتنے رنز سے چوک گئے تھے کوہلی اور مصباح


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے اس کھلاڑی کے ساتھ آخری میچ میں ہوا کچھ ایسا، زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے!


      پی سی بی میں بدھ کو ایک بڑی تبدیلی ہوئی اور خبر ملی ہے کہ بڑے بڑے بیانات دینے والے اور بڑے بڑے دعوے کرنے والے رمیز راجہ کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں جب بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ پاکستان جاکر ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ نہیں کھیلے گی تو رمیز راجہ نے بھی کھلی دھمکی دے ڈالی تھی کہ ان کی ٹیم بھی ہندوستان میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں نہیں کھیلے گی ۔

      وہیں دوسری طرف پاکستان کے ایک صحافی نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں نہیں ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیم انتظامیہ بابر پر بھروسہ کرتی ہے اور وہ ان کو ابھی کپتان بنائے رکھنا چاہتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: