உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چیئرمین پی سی بی کی کھلی وارننگ، اگر ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ پاکستان میں نہیں کھیلا تو۔۔۔

    Youtube Video

    پی سی بی کے سربراہ رمیز راجا ،کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ انڈیا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کا بائیکاٹ کریں گے۔ اب ایک بار پھر ا نہوں نے اپنی بات کا اعادہ کیاہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) اور پاکستان کرکٹ بورڈ( PCB) کے درمیان تعلقات کیسے ہیں یہ سب جانتے ہیں۔ پی سی بی نےٹیم انڈیا کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کی ہے۔ اس معاملے کے حوالے سے وہ آئی سی سی میں رجو ع ہوکر بھی خالی ہاتھ لوٹ آئے ہیں۔ بی سی سی آئی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ ہندوستانی ٹیم آئی سی سی یا ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ کھیلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ میچ نیوٹرل مقام پر ہو۔ بھارت نے واضح کیا ہے کہ ٹیم کسی بھی قیمت پر ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔

      چند روزپہلے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جئے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر رمیز راجا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضع کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی بلکہ آئی سی سی کو کسی غیر جانبدارمقام پر ٹورنامنٹ کروانے پر غور کیاجانا چاہیے۔ اس بیان کے بعد پاکستان میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پی سی بی کے سربراہ رمیز راجا ،کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کا بائیکاٹ کریں گے۔ اب ایک بار پھر ا نہوں نے اپنی بات کا اعادہ کیاہے۔

      پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں نہیں کھیلتی تو دیکھتے ہیں کون کون اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے جا رہا ہے۔ ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ اگر ٹیم انڈیا یہاں پاکستان میں کھیلے گی تو تب ہی ہم بھارت جا کر ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ اگر وہ یہاں نہیں آتے تو ہمارے بغیر ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔

      پی سی بی کے سربراہ رمیز راجا کا کہناہے کہ ہم (پی سی بی)اپنا جارحانہ رویہ برقرار رکھیں گے، ہماری ٹیم بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب ہماری کارکردگی اچھی ہو گی۔ ہم نے سال 2021 کے T20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد ہم نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہندوستانی ٹیم کو شکست دی۔ ایک سال کے اندر، ہم نے ایک ارب ڈالر کی معیشت والے ملک کو دو بار شکست دینے کا شاندار کام کیا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: